گاندھی بھون میں چیف پیٹرن محمّد صدیق احمد کی ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ سے خیرسگالی ملاقات
حیدرآباد:
چیف پیٹرن پٹریاٹک ویوز ڈیلی اور زیڈ نیوز ٹی وی چینل جناب محمد صدیق احمد نے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (TPCC) کے صدر و ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ سے گاندھی بھون میں خیرسگالی ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران دونوں قائدین کے درمیان ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل، اقلیتی طبقات کی فلاح و بہبود، صحافت کے کردار اور جمہوری اقدار کے استحکام پر تبادلۂ خیال ہوا۔ محمد صدیق احمد نے مہیش کمار گوڑ کو تلنگانہ میں عوام دوست پالیسیوں، شفاف طرزِ حکومت اور کمزور طبقات کی آواز بننے پر مبارکباد دی، جبکہ مہیش کمار گوڑ نے پٹریاٹک ویوز اور زیڈ نیوز ٹی وی چینل کی ذمہ دارانہ صحافت اور سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کے کردار کی ستائش کی۔
اس موقع پر محمد ریاض احمد، چیئرمین زیڈ نیوز ٹی وی چینل اور ایڈیٹر پٹریاٹک ویوز بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی میڈیا اور حکومت کے درمیان مثبت رابطے، عوامی آگاہی اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں جانب سے مستقبل میں عوامی مفاد اور سماجی بھلائی کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔




English 
























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































