فلک نما پولیس اسٹیشن کے حدود میں بدنام زمانہ مجرموں اور روڈی شیٹرز کی کاؤنسلنگ
حیدرآباد:
فلک نما پولیس اسٹیشن کے حدود میں مختلف جرائم میں ملوث روڈی شیٹرز اور عادی مجرموں کی کاؤنسلنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر پولیس اے سیتھیا نے مجرموں سے تفصیلی بات چیت کی اور ان کی مجرمانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ روزمرہ کی کارکردگی اور طرزِ زندگی سے متعلق سوالات کیے۔
کاؤنسلنگ کے دوران سرکل انسپکٹر نے روڈی شیٹرز کو جرائم سے باز رہنے، قانون کی پاسداری کرنے اور ایک بہتر، باعزت زندگی گزارنے کی تلقین کی۔ انہوں نے واضح الفاظ میں انتباہ دیا کہ اگر مستقبل میں کسی بھی قسم کے جرم میں ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کاؤنسلنگ کا مقصد جرائم کی روک تھام، امن و امان کے قیام اور نوجوانوں کو صحیح راہ پر لانا ہے تاکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکے




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































