نظام آباد ڈبل بیڈ روم اسکیم میں بدعنوانی اور چوری کا انکشاف
نظام اباد 12 دسمبر ندیم احمد (پٹریاٹک ویوز ) نظام آباد میں 10 سال سے زیرِ التواء ڈبل بیڈ روم ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سنگین بےقاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔ مقامی عوام کے مطابق تعمیر شدہ کمروں سے کھڑکیاں اور دروازے غائب ہیں جبکہ رات کے وقت عمارتوں کے بازو سے مرم اور لوہا چوری کیے جانے کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سیاسی قائدین اور متعلقہ محکمے اس مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دے رہے۔ عوام مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت چوری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے اور غریب خاندانوں کو وعدے کے مطابق ڈبل بیڈ روم مکانات فراہم کیے جائیں




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































