ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کے اراکین وذمہ داران کا مشاورتی اجلاس

مختلف شعبوں کے ضلعی ذمہ داران کا انتخاب ،یونٹس کی خدمات کا جائزہ

مقصد،لگن اور اخلاص کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ؛مفتی محمد یونس القاسمی

حافظ عبدالمجید اشتیاق سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کے بموجب جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کے اراکین وذمہ داران کا ایک اہم مشاورتی اجلاس ۲۵ دسمبر ۲۰۲۵ بہ روز جمعرات بعد عشاء مدرسہ عربیہ اشرف العلوم احمد پورہ کریم نگر میں مفتی محمد یونس القاسمی(صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر) کی صدارت میں منعقد ہوا۔مفتی محمدیونس القاسمی نے تفصیل سے جمعیۃ کے مختلف شعبوں کی خدمات پر روشنی ڈالی ،غلط فہمیوں کا ازالہ کیا،اور کہا کہ ہمیں اپنے اکابر کی جماعت کے ساتھ اخلاص اور پورے مقصد ولگن کےساتھ وابستہ رہ کر خدمات انجام دینا چاہیے،جمعیۃ علماء کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے،اور کسی طرح اس کی عظمت کو پامال نہیں کرنا چاہیے،خدمت ہی کے ذریعہ ہم اپنے بزرگوں کے مشن کو آگے بڑھاسکتے ہیں اور منظم ومستحکم انداز میں مرکزی شعبوں کو ریاستی ومرکزی ہدایات کے مطابق مصروف ِ عمل رکھنا چاہیے۔مفتی صاحب نے کہا کہ چند دن قبل ریاستی سطح کے مختلف شعبوں کے ذمہ داران کا انتخاب عمل میں آیاہے اور ریاست ہی کے ایماپر اضلاع میں بھی شعبوں کے ذمہ داران طے کئے جائیں گے۔چناں چہ ’’شعبہ اصلاح ِ معاشرہ ‘‘ کے لئے حضرت مولانا عمرفاروق صاحب قاسمی نقشبندی (صدرسٹی جمعیۃ علماء کریم نگر) اس کے تحت ذیلی شعبے ہوں گے جیسے خواتین کے اجتماعات وغیرہ کے لئے مفتی عبدالعلیم صاحب قاسمی ( صدر جمعیۃ علماء حلقہ کارخانہ گڈہ)جمعیۃ ٹیلرنگ سنٹرکے لئے مولاناسید مزمل صاحب اسعدی ( نائب صدر جمعیۃ علماء حلقہ کارخانہ گڈہ)سدھ بھاؤنامنچھ کے لئے حافظ سید رضوان صاحب( خازن جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر) جمعیۃ یوتھ کلب کے لئے حافظ عبدالمجید اشتیاق صاحب( نائب صدر ریاستی جمعیۃ علماءیوتھ کلب)شعبہ سیرت النبیﷺ کے مقامی ذمہ داربھی حضرت مولانا عمرفاروق صاحب قاسمی نقشبندی ہوں گے،ان ذمہ داروں کے ساتھ مختلف احباب ہوں گے،جو معاون بن کر کام کریں گے۔شعبہ ٔ نشر واشاعت کے لئے حافظ مخدوم الیاس صاحب ،ضلعی نائب صدور میں مفتی عبدالحمید صاحب قاسمی ( صدر دینی تعلیمی بورڈ کریم نگر) کو بھی شامل کیا گیا۔
جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کی جانب سے حافظ پیر شبیر صاحب ؒ کا تذکرہ محاسن کے عنوان سے جلسہ بھی منعقد ہواتھا،اور سیرت النبی ﷺکا انعامی جلسہ بھی ،نیز جمعیۃ علماء حلقہ کارخانہ گڈہ کی جانب سے تشکیل جدید کے بعد سے اب تک مختصر وقفہ میں چار بڑے خواتین کے اجتماعات منعقد ہوچکے ہیں،پہلے جلسہ میں حضرت مولانا عتیق احمد صاحب قاسمی (ظہیرآباد) دوسرے جلسہ حضرت مولانا عمرفاروق صاحب قاسمی،تیسرے جلسہ میں حضرت مولانا پی ایم مزمل رشادی والاجاہی( بنگلور) اور چوتھے جلسہ میں مفتی محمد صادق حسین صاحب قاسمی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطابات فرمائے،اور سینکڑوں کی تعدا د میں خواتین ہر جلسہ میں شریک رہیں۔اسی طرح ہر اتوار کو سرکاری دواخانہ کا دورہ کا بھی از سر نو آغاز ہوا،جہاں مریضوں میں پھل وغیرہ تقسیم کئے جاتے ہیں،اسی طرح تما پور منڈل میں بھی خواتین کا اجتماع منعقد ہواجس میں مفتی محمد یونس القاسمی صاحب اور مولانا عمرفاروق صاحب قاسمی نے شرکت کی،حضورآبادمیں بھی سیرت النبی ﷺ معلوماتی امتحان منعقد ہوااور انعامی جلسہ جس میں حضرت مفتی محمد غیاث محی الدین صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر اور پی ایم مزمل رشادی صاحب نےشرکت کی،جمی کنٹہ میں سیرت النبی ﷺ امتحان وجلسہ کا انعقا د عمل میں جس میں مولانا عتیق احمد صاحب قاسمی ظہیرآباد اور مفتی محمدیونس القاسمی صاحب نے شرکت کی۔ان شاء اللہ ۳۰ دسمبر بہ روز منگل مسجد محمد ی صحت نگر میں جمعیۃ علماء حلقہ صحت نگر کے زیر اہتمام ’’نیا سال اور اسلامی تعلیمات‘‘ کے عنوان سے بعد عشاءجلسہ منعقد ہوگا،جس میں مولانا عمر فاروق صاحب قاسمی کا بیان ہوگا۔اسی طرح دیگر منڈل کے احباب نے بھی اہتمام اجلاس کے انعقاد کا اظہار کیا۔
نشست کے آخر میں عالم اسلام کے عظیم روحانی رہنما حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی ؒ کے سانحہ ارتحال اظہار خیال ہوااور حضرت مولانا محمد عمرفاروق صاحب نقشبندی( خلیفہ حضرت پیر ذوالفقار صاحب ؒ ) نے آپ کی زندگی پر مختصر روشنی ڈالی اوردعافرمائی۔اس موقع پر مفتی محمد غیاث محی الدین صاحب،مفتی محمد صادق حسین صاحب قاسمی،مفتی عبدالحمید صاحب قاسمی،مفتی محمدشعیب علی صاحب قاسمی،مفتی عبدالعلیم صاحب قاسمی،مولانا سید مزمل صاحب اسعدی،مفتی خواجہ غفران الدین صاحب اسعدی،حافظ سید رضوان صاحب،مولانا عابد خلیل صاحب حسامی،مولانا اشرف صاحب قاسمی،مولانا خواجہ معین الدین صاحب قاسمی،حافظ مرزا عمران بیگ صاحب (صدر جمعیۃ علماءحضور آباد)مولانا انوارالحق صاحب قاسمی( صدر جمعیۃ علماءتماپور منڈل)حافظ عبدالرحیم صاحب (صدر جمعیۃ علماءچپہ ڈنڈی)حافظ اسماعیل راشد صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر،سرور شاہ بیابانی صاحب ( نائب صدر جمعیۃ علماءضلع کریم نگر) سید مطہر الدین صاحب،اظہار حسین صاحب ،حافظ ذیشان صاحب،حافظ شہباز صاحب ،(سکریٹری سٹی جمعیۃ علماء کریم نگر)حافظ محمد یو سف الدین صاحب (سکریٹری سٹی جمعیۃ علماء کریم نگر)وغیرہ موجود تھے۔
جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کے اراکین وذمہ داران کا مشاورتی اجلاس

کریم نگر : 25/ ڈسمبر 2025ء اسٹاف

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے