ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#خبریں

قاضی پیٹ میں ٹریفک مسائل پر کانگریس نوجوان رہنما محمد رحمت اللہ کی نمائندگی۔

ورنگل۔/16 ڈسمبر (نامہ نگار) قاضی پیٹ
ٹریفک پولیس اسٹیشن انچارج شراون کمار سے کانگریس نوجوان رہنما محمد رحمت اللہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ٹریفک پولیس اسٹیشن سے واٹر ٹینک روڈ تک جاری شدید ٹریفک جام کے مسئلے پر فوری اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی۔محمد رحمت اللہ نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے قاضی پیٹ پولیس اسٹیشن سے واٹر ٹینک تک کے مین روڈ پر ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔ خاص طور پر صبح اور شام کے اوقات میں اسکولوں، کالجوں اور دفاتر جانے والے طلبہ، ملازمین اور مقامی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹریفک کی روانی میں خلل کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں اور شام کے وقت دفاتر و تعلیمی اداروں سے واپسی پر سڑکوں پر افراتفری کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔محمد رحمت اللہ نے ٹریفک پولیس حکام سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مشغول اوقات میں اضافی عملہ تعینات کریں تاکہ گاڑیوں کی آمد و رفت بحال رہے اور عوام کو سہولت فراہم ہو۔ انہوں نے عوامی سہولت اور سڑکوں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا

قاضی پیٹ میں ٹریفک مسائل پر کانگریس نوجوان رہنما محمد رحمت اللہ کی نمائندگی۔

’ایک لاکھ پیڑ ماں کے نام‘ مہم

قاضی پیٹ میں ٹریفک مسائل پر کانگریس نوجوان رہنما محمد رحمت اللہ کی نمائندگی۔

گریٹر ورنگل کے 54 ڈویژن اور 9

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے