ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے ممتاز عالم دین حضرت مولانا مفتی عبدالوہاب صاحب قاسمی کے سانحہ ارتحال حضرت مولانا شاہ احسان الدین صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کا اظہار تعزیت ۔
حیدر آباد (29 / دسمبر 2025ء ) ریاست آندھرا پردیش کے بزرگ عالم دین، اکابر علماء میںممتاز مقام رکھنے والی شخصیت ، دعوت وتبلیغ کے بچے خادم، نمون سلف، مولانا مفتی عبدالوہاب صاحب قاسمی سرپرست جمعیة علماء ضلع نیلور ،شیخ الحدیث، بانی و مہتمم جامعہ نور الہدی، نیلور آندھرا پردیش ) طویل علالت کے بعد آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون ۔ حضرت کا شمار ان اکابر علماء میں ہوتا تھا جنہوں نے پوری زندگی علم دین، تدریس حدیث، فقہ وافتاء دعوت و اصلاح اور تربیت طلبہ کے لیے وقف کر دی ۔ آپ ایک باوقار شیخ الحدیث تھے ، جن کے فیض سے ہزاروں طلبہ، علماء اور عوام مستفید ہوئے ضلع نیلور ہی نہیں بلکہ پورے آندھرا پردیش کے بے شمار مدارس ، مساجد اور مکاتب حضرت کی سر پرستی اور نگرانی میں برسوں سے دینی خدمات انجام دے رہے تھے ۔ حضرت کی زندگی سادگی ، تقویٰ، اخلاص مسلکی استقامت اور اکابر سے گہری وابستگی کا عملی نمونہ تھی۔ بلاشبہ حضرت کا انتقال علمی و دینی دنیا کے لیے ایک عظیم خلا ہے، جس کا پر ہونا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ علماء ، طلبہ اور عوام سب اس صدمے سے غمزدہ ہیں ۔ حضرت مولانا شاہ احسان الدین صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ اور محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب خادم جمعیتہ علماء تلنگانہ نے اپنے گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا۔ اور ان کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کیا اور کہا کہ ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت کی مغفرت فرمائے ، ان کے درجات کو بلند فرمائے ، اور ان قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے ، اور پسماندگان متعلقین ، شاگردوں اور تمام اہلِ آندھرا پردیش کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین ۔ واضح رہے کہ سابق جمعیتہ علماء کہ صدر محترم حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب سابق صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا سے مولانا مرحوم کے دینہ تعلق تھے۔ مولانا موحوم نے صدر محترم کے ساتھ ہمیشہ ادب احترام و اکرام کا معاملہ فرمایا۔ اسی طرح صدر محترم اور جنرل سکریٹری صاحب نے جمعیۃ علماء تلنگانہ کے ضلعی صدر و نظمائے اعلی اور کارکنان جمعیۃ علماء سے ایصال ثواب اور دعا ئیں مغفرت کی درخواست کی ہے۔




English 

































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































