عرس جاگیر کے قرب و جوار میں موجود سرکاری اراضی کو لائینڈ گرابرس سے بچایا جائے اور غریب لوگوں میں تقسیم کیا جائے: کلکٹر ورنگل

ورنگل: 30ڈسمبر (پٹریاٹک ویوز) آج ورنگل ڈسٹرکٹ کلکٹر کے دفتر میں سی پی آئی ورنگل ضلع ورکنگ کمیٹی کے رکن سنگھی الیندر نے کلکٹر ستیہ شاردا دیوی کو ایک عرضداشت پیش کی اور کہا کہ کچھ رئیل اسٹیٹ تاجروں نے قلعہ ورنگل منڈل کے عرس جاگیر کے مضافاتی علاقے کے سروے نمبر 355 میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے ارد گرد کی سرکاری اراضی کا سروے کیا ہے۔ سی پی آئی ورنگل ضلع ورکنگ کمیٹی کے رکن سنگھی الیندر نے ضلع کلکٹر سے سروے نمبر 355 میں سرکاری اراضی
غریبوں میں تقسیم کرنے کی درخواست معہ دستاویز کہ دی گئی جس پر ضلع کلکٹر نے مثبت جواب دیا اور ہمیں بتایا کہ ارد گرد کے سروے نمبر 355 میں سرکاری اراضی ہے اور انہوں نے ہمیں یقین دلایا کہ وہ ان سرکاری زمینوں کے گرد باڑ لگائیں گے اور سرکاری زمینوں کی حفاظت کیلئے سرکاری اراضی پر بورڈ لگائیں گے۔
اس موقع پر منڈا نوین، پلی پاکا ملیشم، اینا گنڈولا نریندر،
ویلپو کونڈہ نرسنگ راؤ، توٹم نرسمہا، گزولا سنیتا، وحیدہ شاردا اور دیگر موجود تھے۔