بدھ 12 صفر 1447هـ
#تلنگانہ

ریاستی حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے اجمیر درگاہ کیلئے چادر روانہ کی

حیدرآباد 4جنوری (پٹریاٹک ویوز) تلنگانہ حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے اجمیر شریف درگاہ پر عقیدتاً چادر روانہ کی، جو خواجہ معین الدین چشتیؒ کے مزار سے گہری عقیدت، روحانی وابستگی اور احترام کا مظہر ہے۔ خواجہ غریب نوازؒ، جو صوفی سلسلے کے عظیم بزرگ اور دنیا بھر میں امن و محبت کا پیغام عام کرنے والے ہیں، ان کی درگاہ پر چادر پیش کرنا تلنگانہ حکومت کی جانب سے اتحاد، بھائی چارے اور روحانی اقدار کے فروغ کا اہم اقدام سمجھا جا رہا ہے۔

چادر کی روانگی کے موقع پر ایک سادہ مگر روحانی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہم سیاسی، سماجی اور اقلیتی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر کنڈا سوریہ، وزیر شری دھر بابو، ایم ایل اے چنا ریڈی، تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین محمد عظمت اللہ حسینی، اقلیتی و مالیتی کارپوریشن کے چیرمین عبیداللہ کوتوال، ایم ایل سی عامر علی خان، حج کمیٹی کے چیرمین غلام افضل بیابانی حسرو پاشاہ اور کئی معروف مسلم علماء و اقلیتی رہنما موجود تھے۔

ریاستی حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے اجمیر درگاہ کیلئے چادر روانہ کی

04 جنوری 2025

ریاستی حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے اجمیر درگاہ کیلئے چادر روانہ کی

ریاستی حکومت کی جانب سے اسکولوں اور

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے