ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے اسمبلی میں ماگنٹی گوپیناتھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

پیٹریاٹک ویوز حیدرآباد | 30 اگست 2025 آج قانون ساز اسمبلی میں تعزیتی قرار داد پیش کی گئی، اس موقع پر وزیراعلیٰ اے. ریونت ریڈی نے مرحوم رہنما ماگنٹی گوپیناتھ کی زندگی اور خدمات کو یاد کرتے ہوئے شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گوپیناتھ طالب علمی کے دور سے ہی سرگرم شخصیت تھے۔ انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز 1983 میں تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے ساتھ کیا اور نوجوان سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔ 1985 تا 1992 کے درمیان وہ متحدہ آندھرا پردیش میں تلگو یوتا کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے نوجوان کارکنوں کو متاثر کیا۔

عوامی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ گوپیناتھ نے 1987 تا 1988 میں حیدرآباد اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (HUDA) کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے اور 1988 تا 1993 میں ضلع صارفین فورم کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ این ٹی راما راؤ (این ٹی آر) کے پکے عقیدت مند مانے جاتے تھے۔

سیاست کے ساتھ ساتھ گوپیناتھ نے فلمی دنیا میں بھی بطور پروڈیوسر اپنی پہچان بنائی۔ انہوں نے پتابستی (1995)، روانّا (2000)، بھدرا دری راموڈو (2004)، اور نا اسٹائل وے رو (2009) جیسی فلمیں پروڈیوس کیں۔

وزیراعلیٰ نے انہیں اپنا قریبی ذاتی دوست قرار دیتے ہوئے کہا:

"اگرچہ ہم الگ الگ سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے تھے لیکن ذاتی طور پر وہ ہمیشہ میرے اچھے دوست رہے۔ وہ اُن چند افراد میں سے ہیں جنہیں لگاتار تین مرتبہ ایم ایل اے منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ وہ دیکھنے میں ایک کلاس لیڈر لگتے تھے لیکن جوبلی ہلز حلقہ میں وہ ایک سچے ماس لیڈر تھے۔”

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ گوپیناتھ کی اچانک وفات ان کے خاندان کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب اور سکون کے لئے دعا کی۔

وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے اسمبلی میں ماگنٹی گوپیناتھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

بی آر ایس کا یوریا بحران کے

وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے اسمبلی میں ماگنٹی گوپیناتھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

سکندرآباد اسمبلی حلقہ کے تحت سرکاری اسکولوں

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے