سٹی جمعیۃ علماء حلقہ سکندرآباد کے زیر اہتمام 76 ویں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے عظیم الشان پروگرام
سکندرآباد: سٹی جمعیۃ علماء حلقہ سکندرآباد کے زیر اہتمام 76 ویں جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک پراثر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں حلقہ سکندرآباد کے علمائے کرام، مساجد کے ائمہ و حفاظ، نوجوانوں، بزرگوں، اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد مولانا مفتی محمد یحییٰ عمیر صاحب قاسمی، صدر سٹی جمعیۃ علماء حلقہ سکندرآباد نے قومی پرچم کشائی کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے جنگ آزادی میں مسلم علماء اور عوام کے نمایاں کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اکابر علماء کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے تاریخ آزادیِ ہند کو مختصر مگر جامع انداز میں پیش کیا۔
پروگرام کا اختتام دعائیہ کلمات پر ہوا، جس میں ملک کی ترقی، خوشحالی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر محلے کے نوجوان اور بزرگ حضرات کی نمایاں شرکت دیکھنے میں آئی۔




English 




































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































