بدھ 12 صفر 1447هـ
#حیدرآباد

چارمینار پر تلنگانہ کانگریس حکومت کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

حیدرآباد، 7 دسمبر: پٹریاٹک ویوز ۔ تلنگانہ کانگریس حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر چارمینار کے تاریخی مقام پر "عوامی حکمرانی، عوامی کامیابی” کے عنوان سے ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ اس پروگرام کا انعقاد اولڈ سٹی اسمبلی حلقوں کے انچارجز کی زیرِ نگرانی کیا گیا۔

تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور بی سی ویلفیئر، پونم پربھاکر شریک ہوئے۔ دیگر اہم شخصیات میں راجیہ سبھا رکن انیل کمار یادو، ایم ایل سی عامر علی خان، ایم ایل اے دانم ناگندر، اور ریاستی لائبریری چیئرمین ریاض شامل تھے۔

وزیر پونم پربھاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے، جو عوامی امنگوں کے مطابق تشکیل پائی ہے۔ انہوں نے کہا:
"ہم نے پرگتی بھون کا نام تبدیل کرکے ‘جیوتی راؤ پھولے پرجا بھون’ رکھا۔ حکومت نے 48 گھنٹوں میں خواتین کے لیے آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی، جس سے اب تک 116 کروڑ خواتین مستفید ہو چکی ہیں اور 4 ہزار کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا: "آروگیہ شری کی حد کو 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ 200 یونٹ مفت بجلی اور 500 روپے میں گیس سلنڈر کی سہولت بھی دی جا رہی ہے۔ کسانوں کے لیے 2 لاکھ روپے تک کے قرض معاف کیے گئے ہیں، اور سرکاری اسکولوں میں 1100 کروڑ روپے کے اخراجات سے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، گزشتہ ایک سال میں 55,143 سرکاری ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں۔”

پروگرام کے دوران انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کی کارکردگی کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا:
"اپوزیشن کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے۔ اگر وہ تلنگانہ کی ترقی کے لیے تجاویز پیش کریں گے تو ہم ان پر غور کرنے کے لیے تیار ہیں۔”

وزیر پونم پربھاکر نے بی جے پی کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت گزشتہ 11 سال سے اقتدار میں ہے لیکن تلنگانہ کے لیے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے بی جے پی قائدین سے کہا:
"مرکز نے تلنگانہ کے ساتھ ہمیشہ ناانصافی کی ہے۔ سیلاب کے دوران بھی امداد فراہم نہیں کی گئی۔ ہم نے مرکز سے ریاست کے لیے تعاون کی درخواست کی، لیکن تلنگانہ کے ساتھ تفریق کی گئی۔”

پروگرام کے اختتام پر وزیر نے عوام کو یقین دلایا کہ کانگریس حکومت ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔

چارمینار پر تلنگانہ کانگریس حکومت کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

07 دسمبر 2024

چارمینار پر تلنگانہ کانگریس حکومت کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

تلنگانہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے