ممبر تلنگانہ بار کونسل کے لیے ایم اے کے مقید ایڈوکیٹ کو اپنا پہلا ترجیحی ووٹ ڈالیں
ایک مضبوط آواز ، ایک پرعزم لیڈر ایک قابل اعتماد وکیل۔
بھینسہ 11 / ڈسمبر (پٹریاٹک ویوز) تلنگانہ بار کونسل انتخابات کے پیش نظر بھینسہ میں محمد امتیاز الحق ایڈوکیٹ و سابقہ معاون رکن بلدیہ مجلس پارٹی ، منیر احمد ایڈوکیٹ ، محمد عبدالماجد سابقہ میونسپل کونسلر مجلس پارٹی اور امجد شیخ ایڈوکیٹ نے ایم اے کے مقید ایڈوکیٹ تلنگانہ ہائی کورٹ کے حق میں ووٹ پرمبنی تائیدی پمفلٹس کی رسم اجرائی عمل میں لائی اور اس موقع پر کہا کہ قانونی برادری کو ایسے نمائندوں کی ضرورت ہے جو ہمارے چیلنجوں کو سمجھیں، ہمارے حقوق کا تحفظ کریں اور ہر ایڈوکیٹ کی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کریں اور کہا کہ ایم اے کے مقید کو کیوں ووٹ کریں ؟ انھوں نے کہا کہ ایڈوکیٹ ویلفیئر کو مضبوط بنانے کے لیے ایم اے کے مقید ایڈوکیٹ نے اپنے آپکو وقف کیا ہے اس لیے شفاف اور ذمہ دار قیادت کو منتخب کریں ڈیجیٹلائزیشن ، بہتر انفراسٹرکچر ، اور ہموار عدالتی کام پر توجہ دی ہے اور ساتھی وکالت کے لیے ہمیشہ قابل رسائی ، پیشہ ورانہ ترقی اور قانونی اصلاحات کے لیے پرعزم شخصیت ہے آپ کا پہلا ترجیحی ووٹ ایک مضبوط، مثبت تبدیلی لا سکتا ہے اس لیے ایک ایسا لیڈر منتخب کریں جو عزت اور طاقت کے ساتھ ہر وکیل کی نمائندگی کریں ترقی کو ووٹ دیں احتساب کے لیے ووٹ دیں ایم اے کے مقید کو ووٹ دیں۔




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































