بی آر ایس کا یوریا بحران کے خلاف منفرد احتجاج، خالی بوریوں کے ساتھ مظاہرہ
پیٹریاٹک ویوز – حیدرآباد، 30 اگست 2025
تلنگانہ بھر میں کسانوں کو درپیش شدید کھاد (یوریا) کے بحران کے خلاف بھارتیہ راشٹر سمیتی (بی آر ایس) نے ہفتہ کے روز ایک منفرد احتجاج درج کرایا۔ پارٹی کے قائدین اور کارکنان گن پارک میں امر ویرولا استوپم کے سامنے جمع ہوئے اور خالی یوریا کی بوریوں کے ساتھ اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔
مظاہرین نے کانگریس حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت کی وجہ سے ریاست میں یوریا کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ نعرے لگائے گئے: "گنپتی بپا موریہ – کسانوں کو چاہئے یوریا” اور "کسان دشمن کانگریس حکومت مستعفی ہو”۔
بی آر ایس قائدین نے الزام لگایا کہ کانگریس نے کسانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور فوری طور پر کھاد کی سربراہی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو تہوار کے موقع پر بھی سڑکوں پر قطاروں میں کھڑا ہونا پڑ رہا ہے، جو حکومت کی بے حسی کو ظاہر کرتا ہے۔
مظاہرین نے پلے کارڈس بھی تھام رکھے تھے جن پر لکھا تھا: "ریونت کا دھوکہ، کسانوں کا نقصان”۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ ذمہ داری قبول کریں اور کسانوں کو فوری ریلیف فراہم کریں۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































