بدھ 12 صفر 1447هـ
#تلنگانہ

بی آر ایس ایم ایل سی کلواکنٹلہ کویتا کی کسانوں کے حق میں آواز بلند، کانگریس پر تنقید

حیدرآباد 2 جنوری (پٹریاٹک ویوز) تلنگانہ کی بی آر ایس ایم ایل سی کلواکنٹلہ کویتا نے کسانوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کانگریس حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریوینت ریڈی کسانوں کے لیے ‘کسان بھروسہ’ اسکیم پر شرائط عائد کر کے انہیں دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کویتا نے سوال کیا کہ کسانوں پر شرائط عائد کرنے کا کیا مقصد ہے؟ کیا وہ کسانوں کو اپنی کھیتی کرنے کی آزادی بھی نہیں دینا چاہتے؟

انہوں نے حکومت کی جانب سے کسانوں کے لیے اسکیموں پر سخت شرائط عائد کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے لیے کسان بھروسہ کے فنڈز بلاشبہ فراہم کیے جائیں، لیکن ان کے لیے اضافی شرائط لگانا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لیے حکومت کو بلا شرط معاونت فراہم کرنی چاہیے۔

ایم ایل سی کویتا نے مزید کہا کہ کانگریس حکومت نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ نہیں کیا اور انہوں نے کہا کہ سی ایم ریوینت ریڈی اپنی انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہیں۔ کویتا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسانوں کے لیے کیے گئے وعدوں کے مطابق حکومت کی جانب سے مناسب اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں۔

کلواکنٹلہ کویتا نے یہ بھی کہا کہ کانگریس حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے اور اس کا اثر آئندہ ہونے والی مقامی انتخابات پر پڑے گا۔ بی آر ایس پارٹی کی جانب سے عوامی فلاحی منصوبوں کو تسلسل کے ساتھ چلانے کا دعویٰ کرتے ہوئے، انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ترغیب دی کہ وہ عوامی مسائل کو اٹھانے اور پارٹی کے موقف کو مضبوط کرنے کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔

اس موقع پر بودھن کے سابق ایم ایل اے کی بیوی عائشہ فاطمہ، نظام آباد اربن کے سابق ایم ایل اے گنیش گپتا سمیت دیگر پارٹی کارکنان بھی موجود تھے۔

بی آر ایس ایم ایل سی کلواکنٹلہ کویتا کی کسانوں کے حق میں آواز بلند، کانگریس پر تنقید

ماہِ رجب کی فضیلت اور اہمیت

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے