ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

نرمل میں صحافیوں کے امکنہ اراضی کی زنجیری بھوک ہڑتال کو بی آر ایس کی حمایت

رمل، 29/ڈسمبر(ایم۔اے۔وحید): صحافیوں کو امکنہ اراضی کی فراہمی کے مطالبہ پر ضلع مستقر نرمل میں آر ڈی او دفتر کے روبرو پریس کلب کی جانب سے جاری زنجیری بھوک ہڑتال پیر کے دن ساتویں دن میں داخل ہوگئی۔

اس احتجاجی دھرنے کو بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے قائدین نے اپنی بھرپور تائید و حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی آر ایس نرمل اسمبلی حلقہ انچارج رام کرشن ریڈی کے علاوہ پارٹی کے دیگر قائدین جن میں نرمل ٹاؤن صدر مارگونڈا رامو، نظیر الدین، اکرام علی، گنڈرت رمیش، چاری، مسعود علی خان، محبوب، رضوان خان اور محمد نعیم شامل ہیں، نے احتجاجی صحافیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

بی آر ایس قائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے جائز اور دیرینہ مطالبات کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی سماج کی تعمیر میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں، لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ صحافیوں کو مکاناتی پلاٹس کی فراہمی میں مزید تاخیر نہ کرتے ہوئے فوری اقدامات کرے

نرمل میں صحافیوں کے امکنہ اراضی کی زنجیری بھوک ہڑتال کو بی آر ایس کی حمایت

،، ایس آئی آر سے متعلق عوامی

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے