ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

وزیر سیّتکّا کی قیادت میں "پَنُلا جاترا” کا دوسرا دن شاندار طور پر کامیاب

حیدرآباد: ریاست بھر میں جاری پنُلا جاترا (ترقیاتی کاموں کا تہوار) دوسرے دن بھی کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ مختلف حلقہ جات میں جوش و خروش کے ساتھ افتتاحی تقریبات اور سنگِ بنیاد کے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔

ملوگ ضلع کے مللّم پلّی سرینگر میں وزیر سیّتکّا نے گرام پنچایت عمارت کی تعمیر کے لئے سنگِ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں جاری پنُلا جاترا کا مقصد دیہی علاقوں کی ہمہ جہتی ترقی اور پائیداری ہے۔

یہ پروگرام روزگار کے مواقع بڑھانے اور بنیادی سہولتوں کے فروغ کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

پہلے دن پنچایت راج و دیہی ترقی محکمہ کی نگرانی میں 205 کروڑ روپے کی لاگت سے 13,552 کاموں کا آغاز کیا گیا، جبکہ 1,994 کروڑ روپے کے ساتھ 88,037 ترقیاتی کاموں کے لئے انتظامی منظوری بھی دی گئی۔

مجموعی طور پر پنُلا جاترا کے ذریعہ ریاست میں 2,199 کروڑ روپے کی لاگت سے 1,01,589 کام انجام دیئے جائیں گے۔

اب تک 60 ارکان اسمبلی اور وزراء اس پروگرام میں شریک ہو چکے ہیں، جو عوامی شراکت کے ساتھ ایک تہوار کی شکل اختیار کر گیا ہے، بالکل بَتُکَمّہ کی طرح۔

وزیر سیّتکّا نے پنُلا جاترا کو کامیاب بنانے والے وزراء، ارکان اسمبلی اور ایم ایل سی حضرات کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پنچایت راج کمشنر، محکمے کے سیکریٹریوں اور تمام سطح کے عہدیداروں کو بھی مبارکباد پیش کی۔

وزیر سیّتکّا کی قیادت میں "پَنُلا جاترا” کا دوسرا دن شاندار طور پر کامیاب

سینئر صحافی آصف علی و نعیم غوری

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے