منگل 11 صفر 1447هـ
#تلنگانہ

بھینسہ گورنمنٹ گرلز اردو ہائی اسکول میں کمپیوٹر روم کا افتتاح

بھینسہ 21/نومبر (پٹریاٹک ویوز) بھینسہ کے اردو اور تلگو میڈیم ضلع پریشد گرلز اسکول صدر مدرس گنگاپرساد نے قابل ستائش اقدام انجام دیتے ہوئے اپنے زاتی اخراجات سے اسکول کے لیے 16 کمپیوٹرس سسٹم کا عطیہ دیا جس پر شہر کے اہم مارکیٹ علاقہ میں موجود گورنمنٹ گرلز اردو ہائی اسکول میں آٹھ کمپیوٹرس پر مشتمل کمرے کا افتتاح بدست فیض اللہ خان ٹاؤن صدر مجلس و فلور لیڈر بلدیہ نے انجام دیا اس موقع پر ٹاؤن جنرل سیکریٹری مجلس و نمائندہ کونسلر محمد عبدالماجد ، حافظ سید کلیم سماجی کارکن کے علاوہ صدر مدرس گنگاپرساد اور اساتذہ جن میں محمد وقار الدین ، سید سراج ، محمد غوث ، خواتین معلمات و دیگر موجود تھے اس موقع پر مذکورہ ذمہ داروں نے طالبات کو دلچسپی اور جستجو کے ساتھ عصری اور کمپیوٹرس میں مہارت حاصل کرنے نے تلقین کی اور ٹاؤن صدر مجلس و فلور لیڈر بلدیہ فیض اللہ خان اور ٹاؤن جنرل سیکریٹری مجلس و نمائندہ کونسلر محمد عبدالماجد نے اسکول میں زیر تعلیم طالبات کو جماعت دہم کے امتحانات میں پہلا مقام حاصل کرنے پر مجلس پارٹی کی جانب سے دس ہزار اور دوسرا مقام حاصل کرنے پر ڈھائی ہزار نقد رقم دینے اور کمپیوٹر سالانہ تقریب تک کمپیوٹر میں مہارت حاصل کرنے والے طالبات کو بھی انعامات سے نوازنے کے علاوہ اسکول ہذا کے کمرے جماعتوں میں مزید دو برقی پنکھے نصب کرنے کا اعلان کیا اس دوران صدرمدرس گنگاپرساد کے اس کارنامہ پر تمام نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے زبردست ستائش کی۔

بھینسہ گورنمنٹ گرلز اردو ہائی اسکول میں کمپیوٹر روم کا افتتاح

ظہیرآباد میں بروز ہفتہ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن

بھینسہ گورنمنٹ گرلز اردو ہائی اسکول میں کمپیوٹر روم کا افتتاح

تلنگانہ اُردو تحریک اور بزم تہذیب دکن

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے