بدھ 12 صفر 1447هـ
#تلنگانہ

جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات مصری گنج میں مولانا جعفر پاشاہ کے ہاتھوں دارالاقامہ کا افتتاح

حیدرآباد24جولائی(راست-پٹریاٹک ویوز) گھروں میں اسلامی ماحول میں بچوں کوتربیت دیں۔ آج معاشرہ میں نوجوان نسل میں اخلاقی گراوٹ کی سب سے اہم وجہ نوجوان نسل کی دین سے دوری ہے۔ والدین اپنی بچیوں کو دینی تعلیم سے ضرور آراستہ کریں ،اس سے آنے والی نسل بھی دینداراورمتقی ہوگی۔ ان خیالات کااظہار جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات مصری گنج میںطالبات کیلئے دارالاقامہ کے افتتاح کے موقع پر مولانا محمدحسام الدین ثانی عاقل المعروف جعفرپاشاہ نے کیا۔

انہوں نے کہاکہ جامعہ کا قیام1986ء میں مولانا محمدحمیدالدین حسامی عاقلؒ اور مولانا محمدرحیم الدین انصاریؓ نے عمل میں لا یاتھا۔مولانا نے بتایا کہ اس وقت مدرسہ میں شعبہ ناظرہ ،شعبہ خواتین ،شعبہ عالمیت و فضیلت ،شعبہ حفظ قرآن اور شعبہ تدریب کام کررہا ہے ۔250طالبات اس وقت یہاں زیرتعلیم ہیں۔ اب تک کئی لڑکیوں نے یہاں پرتکمیل حفظ قرآن کیا اورعالمیت وفضیلت کی ڈگری حاصل کی۔ طالبات کو سہولت پہنچانے کیلئے مدرسہ کی کمیٹی نے مشاورت کے بعد دارالاقامہ کاقیام عمل میں لایا ہے۔ جس میں 500طالبات کے رہنے کی گنجائش ہے۔

جہاں قیام وطعام کی مکمل سہولت رہے گی۔مولانا نے اس موقع پربتایاکہ شہر حیدرآباداور اضلاع سے آنے والی طالبات کو دارالاقامہ کے قیا م سے کافی سہولت ہوگی ۔ مولانا نے اس موقع پروالدین وسرپرستوں سے اپیل کی کہ ابتدائی تعلیم اور اسی طرح جن لڑکیوں نے عصری تعلیم مکمل کرلی ہے ،انہیں جامعہ میں دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ضرور داخلہ دلائیں۔لڑکیوں کوحافظہ،عالمہ فاضلہ بنائیںتاکہ اس کا اجر انہیں ہمیشہ ملتا رہے گا۔اس موقع پر مفتی عظیم الدین جنید انصاری(ناظم مدرسہ)، مولانا سید مصباح الدین حسامی( نائب ناظم)، مولانا غوث محی الدین، مدرسہ کے ذمہ داران ،اساتذہ اوردیگرموجودتھے۔

جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات مصری گنج میں مولانا جعفر پاشاہ کے ہاتھوں دارالاقامہ کا افتتاح

24 جولائی  2025

جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات مصری گنج میں مولانا جعفر پاشاہ کے ہاتھوں دارالاقامہ کا افتتاح

25 جولائی  2025

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے