اقلیتی طلبہ کےلیے چیف منسٹر اوور سیز اسکیم اسکالر شپ کے تحت آن لائن درخواستیں مطلوب

حیدرآباد 4ڈسمبر (پٹریاٹک ویوز) محبوب نگر 4/ڈسمبر ( پریس نوٹ) حکومت تلنگانہ اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے لیے متعدد اسکیمات پر عمل پیرا ہے. ان ہی اسکیمات میں ایک اسکیم چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشب ہے. ان خیالات کا اظہار محبوب نگر کے ضلع اقلیتی بہبود آفیسر جی شنکرا چاری نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ محکمہ اقلیتی بہبود ، ریاست تلنگانہ ، کے زیر اہتمام ، چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپ اسکیم فال سیزن 2024 کےتحت بیرون ملک میں اعلیٰ تعلیم (پوسٹ گریجویٹ/ ڈاکٹریٹ ) حاصل کرنے والے اقلیتی طلبہ (مسلم،کرسچن ،سکھ،جین،پارسی ) سے آن لائن درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔

آگے کہا کہ اہل طلبہ بیرونی ممالک کی یونیورسٹیز میں ( 1.08.2024 تا 31.12.2024 تک ) پوسٹ گریجویٹ یا ڈاکٹریٹ میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے داخلہ لے چکے ہوں/ یا لینے والے ہوں، اور حکومت کی تمام اہلیت سے متعلق قواعد کی تکمیل کرتے ہوں، ایسے اہل امیدوار اپنی درخواستیں ویب سائٹ (www.telanganaepass.cgg.gov.in) پر داخل کرسکتے ہیں ۔شنکرا چاری نے کہا کہ منتخب طلبہ کو 20 لاکھ روپییے اور ایک طرفہ ہوائی جہاز ٹکٹ فراہم کیا جاتا ہے، جس کو لوٹانے کی ضرورت نہیں ہوتی. انہوں نے کہا کہ طلبہ کے والدین/سرپرستوں کی سالانہ آمدنی 5 لاکھ سے تجاوز نہ کرتی ہو۔اور دیگر تفصیلات کے لیے ویب سائٹ ملاحظہ کریں. اہل امیدوار 31.12.2024 شام 5.00 بجے تک اپنی اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے ضلعی افسر برائے محکمہ اقلیتی بہبود ، روم نمبر(205) سکنڈ فلورIDOC بلڈنگ (کلکٹریٹ کامپلکس) پر یا فون نمبر 9440970730 پر رابطہ کریں۔