آندھرا پردیش مائنارٹی فائنانس کارپوریشن کے چیئرمین مولانا مشتاق رشادی کی ٹی جی ایم ایف سی کے دفتر میں تہنیت

حیدرآباد 17 .ڈسمبر (پٹریاٹک ویوز): تلنگانہ مائنارٹی فائنانس کارپوریشن کے چیئرمین جناب محمد عبیداللہ کوتوال صاحب اور تلنگانہ اردو اکیڈمی کے چیئرمین جناب طاہر بن حمدان صاحب نے آندھرا پردیش مائنارٹی فائنانس کارپوریشن کے چیئرمین جناب مولانا مشتاق صاحب کا حج ہاؤس، حیدرآباد میں تلنگانہ مائنارٹی فائنانس کارپوریشن کے دفتر کے دورے کے موقع پر پرتپاک استقبال کیا۔
اس ملاقات کے دوران اقلیتی بہبود اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ریاستوں کے درمیان اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مالی تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا گیا۔
تقریب میں مولانا مشتاق صاحب کی خدمات کو سراہا گیا اور مستقبل میں دونوں کارپوریشنز کے درمیان اشتراک عمل کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔