بدھ 12 صفر 1447هـ
#تلنگانہ

آمینہ بیگم نے ریاستی سطح کے مقابلے میں پہلا مقام حاصل کیا، ایم ایل اے کاسی ریڈی نارائن ریڈی کی جانب سے مبارکباد

محبوب نگر: 3 فروری (پٹریاٹک ویوز) برلینٹ گرامر ہائی اسکول، محبوب نگر کی طالبہ امینہ بیگم نے ریاستی سطح پر منعقدہ تعلیمی مقابلوں میں پہلا رینک حاصل کر کے اپنے والدین، اساتذہ اور علاقے کا نام روشن کر دیا۔ امینہ بیگم، جو نارائن پیٹ کے ڈی پی آر رشید کی دختر ہیں، نے حیدرآباد میں یکم فروری کو منعقدہ ان مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نویں جماعت کی سطح پر یہ اعزاز حاصل کیا۔

اس کامیابی پر کلواکرتی کے ایم ایل اے کاسی ریڈی نرائن ریڈی نے امینہ بیگم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے حوصلے کو سراہا۔ حیدرآباد میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران ایم ایل اے نے امینہ بیگم کی محنت اور لگن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "امینہ بیگم نے نہ صرف اپنے اسکول بلکہ پورے ضلع کا نام روشن کیا ہے، ہمیں امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کامیابیاں حاصل کرتی رہیں گی۔”

برلینٹ گرامر ہائی اسکول کے پرنسپل اور اساتذہ نے بھی امینہ بیگم کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اسکول کے تعلیمی معیار اور طلبہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ امینہ بیگم نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین، اساتذہ اور اسکول کے تعاون کو دیا اور آئندہ بھی اعلیٰ تعلیمی مقاصد کے حصول کے لیے محنت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

آمینہ بیگم نے ریاستی سطح کے مقابلے میں پہلا مقام حاصل کیا، ایم ایل اے کاسی ریڈی نارائن ریڈی کی جانب سے مبارکباد

ریونت حکومت خلوص نیت کے ساتھ ملازمین

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے