منگل 7 رمضان 1447هـ
#تلنگانہ

ملتِ اسلامیہ ایک عظیم محسن سے محروم

مولانا سید احمد پاشا قادریؒ کے انتقال پر مولانا صدیق احمد اور مولانا ریاض احمد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

حیدرآباد: ملتِ اسلامیہ ایک بڑے محسنِ ملت اور مخلص سیاسی رہنما مولانا سید احمد پاشا قادریؒ کے انتقال سے ایک اہم شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔ آپ چار مرتبہ حلقۂ چارمینار سے رکنِ اسمبلی رہے اور طویل عرصے تک آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے پلیٹ فارم سے عوامی اور ملی مسائل کی بے لوث خدمت انجام دیتے رہے۔

مرحوم نے اپنی پوری زندگی ملت کے لیے وقف کر دی۔ گلی گلی اور کوچہ کوچہ جا کر عوام کے مسائل سنے اور انہیں متعلقہ حکام تک پہنچایا۔

ان خیالات کا اظہار مولانا محمد صدیق احمد قادری حسامی (چیف پیٹرن پٹریاٹک ویوز و بانی ریاض العلوم و ریاض اسلامک اسکول) نے کرتے ہوئے کہا:
“مولانا سید احمد پاشا قادریؒ نے کم عمری سے سالارِ ملت کی قیادت میں مجلس کی خدمت کی اور بعد میں صدر مجلس نقیب ملت اسد الدین اویسی کے ساتھ بھی جماعت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ملت کے سچے خادم تھے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔”

وہیں مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی (ایڈیٹر پٹریاٹک ویوز) نے کہا:
“طویل علالت اور ڈائلیسس پر ہونے کے باوجود بھی مرحوم باقاعدہ دارالسلام آتے رہے اور عوامی مسائل سنتے رہے، جو ان کی خدمت اور اخلاص کی روشن مثال ہے۔ وہ ایک مخلص انسان تھے، ہمیشہ ہمارے اداروں کے دینی، سماجی اور ملی پروگراموں میں شرکت کرتے اور دعاؤں سے نوازتے تھے۔ ان کا انتقال بڑا نقصان ہے۔”

ملتِ اسلامیہ مرحوم کے انتقال پر غمزدہ ہے اور بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مولانا سید احمد پاشا قادریؒ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

ملتِ اسلامیہ ایک عظیم محسن سے محروم

2026/02/03

ملتِ اسلامیہ ایک عظیم محسن سے محروم

ملتِ اسلامیہ ایک عظیم محسن سے محروم

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے