بدھ 12 صفر 1447هـ
#تلنگانہ

ریاض العلوم وریاض اسلامک اسکول میں داخلوں کا آغاز مولانا ریاض حسامی کا صحافتی بیان

حیدرآباد، 16 اپریل 2025:
مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی، ناظم مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم و ریاض اسلامک اسکول مصطفی نگر فلک نما حیدرآباد نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ تعلیمی سال 2025-26 کے لیے داخلے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ ادارے میں اس سال سے شعبہ عالمیت (مختصر مدتی تین سالہ کورس) کا آغاز کیا جا رہا ہے، انہوں نے بتایاکہ ادارہ کے تحت درج ذیل شعبہ جات میں تعلیم فراہم کی جا رہی ہے:

  • شعبہ حفظ و ناظرہ قرآن مجید وقاعدہ مع تجوید وقرات
  • عصری تعلیم (انگلش میڈیم): نرسری تا دسویں جماعت، انٹرمیڈیٹ اور ڈگری
  • کمپیوٹر سیکشن: ہارڈویئر و سافٹ ویئر ٹریننگ
  • تعلیم نسواں: شادی شدہ اور شادی کے قریب بچیوں کے لیے تین ماہہ تجوید و تربیتی کورس

  • مولانا نے واضح کیا کہ ادارے میں صرف تلنگانہ ریاست کے طلباء کو ہاسٹل کی سہولت فراہم کی جائے گی، جب کہ بچیوں کے لیے ہاسٹل کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔ شعبہ عالمیت کے طلباء بیک وقت انٹر، ایس ایس سی اور ڈگری کی تعلیم بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
    مزید بتایا گیا کہ ادارہ 1996 میں حضرت مولانا حمید الدین حسامی عاقل رحمۃ اللہ علیہ کی سرپرستی میں قائم ہوا، اور مسلسل تعلیمی و تربیتی میدان میں سرگرم عمل ہے۔
    آخر میں مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی نے والدین اور سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ محدود نشستوں کی بنیاد پر جلد از جلد داخلے کے لیے رابطہ کریں۔ داخلہ فارم اور معلومات کے لیے 9849496920 9700358014 9030358014پر ربط کیا جاسکتا ہے دفتر کے اوقات صبح 9بجے تا 3بجے ہوں گے۔

ریاض العلوم وریاض اسلامک اسکول میں داخلوں کا آغاز مولانا ریاض حسامی کا صحافتی بیان

16 ایپریل 2025

ریاض العلوم وریاض اسلامک اسکول میں داخلوں کا آغاز مولانا ریاض حسامی کا صحافتی بیان

22 ایپریل 2025

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے