عبدالکلیم، ہیڈ آف ڈیجیٹل میڈیا – زیڈ نیوز ٹی وی چینل کی ولیمہ تقریب، بیر اسٹر اسد الدین اویسی اور دیگر سیاسی وسماجی قائدین کی شرکت
حیدرآباد، 25 جون 2025، بدھ کی شب 8 بجے – زیڈ نیوز ٹی وی چینل کے ہیڈ آف ڈیجیٹل میڈیا جناب عبدالکلیم کی ولیمہ کی پروقار اور شاندار تقریب علی آباد روڈ پر واقع کرسٹل پیلس فنکشن ہال میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف سیاسی و سماجی ممتاز شخصیات نے شرکت فرمائی۔
تقریب میں حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ جناب بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین، جناب طارق انصاری (چیئرمین اقلیتی کمیشن تلنگانہ)، جناب عبیداللہ کوٹوال (چیئرمین تلنگانہ اقلیتی مالیتی کارپوریشن)، جناب عظمت اللہ حسینی (چیئرمین وقف بورڈ)، ہیومن رائٹس کمیشن سرینواس، جناب ڈاکٹر ریاض (چیئرمین لائبریری)، جناب عامر علی خان (ایم ایل سی)، کالا پتھر ایس ایچ او جناب خلیل پاشاہ، عبدالحنان مجلسی کارپوریٹر‘ جناب عبد الحمید رحمانی چشتی، جناب سید اکبر محی الدین شکیل پاشاہ سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی اور دولہا کو نیک خواہشات پیش کیں۔
اس روحانی تقریب کو بابرکت بنانے کے لیے زیڈ نیوز ٹی وی چینل کے بانی و سرپرست، شیخ و بزرگ، حضرت مولانا محمد صدیق احمد قادری حسامی صاحب کی سرپرستی حاصل رہی، جن کی دعاؤں اور موجودگی نے اس موقع کو اور بھی روح پرور بنا دیا۔
یہ شام خوشی، محبت، دینی و سماجی ہم آہنگی اور مبارکبادوں کے جذبات سے معمور رہی، جسے دیر تک یاد رکھا جائے گا۔




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































