بدھ 12 صفر 1447هـ
#تلنگانہ

عامر علی خان رکن قانون ساز کونسل کا صدر وقف بورڈ تلنگانہ کو مکتوب : نکاح نامہ میں انگریزی زبان شامل کرنے کی تجویز

پٹریاٹک ویوز، 30/ اکتوبر 2024۔ حیدرآباد: صدر قاضی سلطان بازار زون، جناب سراج الدین رضوی نے کہا کہ رکن قانون ساز کونسل، جناب عامر علی خان نے ریاستی وقف بورڈ کے صدر نشین کو ایک مکتوب کے ذریعے تجویز پیش کی ہے کہ نکاح نامہ میں اردو زبان کے ساتھ انگریزی زبان بھی شامل کی جائے۔ اس تجویز پر صدر نشین وقف بورڈ نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آئندہ نکاح نامہ کی پرنٹنگ میں انگریزی زبان کے اضافے کا عندیہ دیا۔

جناب رضوی نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ نکاح نامہ میں اردو زبان کے لیے بھی مناسب جگہ مختص نہیں کی گئی۔ انہوں نے تجویز دی کہ اس مسئلے پر شہر کے قاضی صاحبان اور تلنگانہ کے دیگر قاضی حضرات کے ساتھ مشاورت کی جانی چاہیے، کیوں کہ نائب قاضی اور قاری النکاح میں سے کئی افراد انگریزی زبان سے واقفیت نہیں رکھتے، جس سے خانہ پوری میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نکاح نامہ میں انگریزی زبان شامل ہونے سے خود وقف بورڈ کو نقصان کے امکانات ہیں، اور اس سے میریج سرٹیفیکیٹ کی اہمیت بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

عامر علی خان رکن قانون ساز کونسل کا صدر وقف بورڈ تلنگانہ کو مکتوب : نکاح نامہ میں انگریزی زبان شامل کرنے کی تجویز

مانو کےشعبۂ ماس کمیونیکیشن اینڈ جرنلزم میں

28 اکٹوبر 2024 ادرو

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے