ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

بھینسہ گورنمنٹ ڈگری کالج میں خواتین کے تحفط سے متعلق شعور بیداری پروگرام کا انعقاد۔

بھینسہ 12 / ڈسمبر (پٹریاٹک ویوز) بھینسہ گورنمنٹ ڈگری کالج میں خواتین کے تحفط سے متعلق شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا اس پروگرام میں بھینسہ ٹاؤن سرکل انسپکٹر آف پولیس جی گوپی ناتھ کے علاوہ کالج کمیٹی چیرمین ڈاکٹر ناگیش ، ڈاکٹر متیم ریڈی ، ڈاکٹر وناجہ اور کالج پرنسپل بوچیا و دیگر موجود تھے اس دوران بھینسہ ٹاؤن سرکل انسپکٹر آف پولیس جی گوپی کی شالپوشی و گلپوشی بھی کی گئی اس موقع پر تمام ذمہ داروں نے خواتین کے تحفظ سے متعلق اہم نکات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ خواتین کی حفاظت معاشرے کی عزت ہے اگر خواتین محفوظ ہوں گی تو ملک ترقی کرے گا اس لیے اسکولوں، کالجوں، دیہاتوں میں بیداری کے پروگرام منعقد کیے جائے اور خواتین خود کا دفاع (سیلف ڈیفنس) کے لیے کراٹے ، تائیکوانڈو تربیت فراہم کی جائے اور سائبر سیفٹی کے لیے جعلی اکاؤنٹس ، آن لائن دھوکہ دہی سے محتاط رہنے کا طریقہ بتانا چاہیے اور قانونی حقوق کے تحت خواتین کے حقوق ، قوانین، شکایت کے طریقہ کار کی وضاحت کرنا چاہیے اور ہیلپ لائن نمبرز (181) خواتین ہیلپ لائن , (100) پولیس اور 1930 سائبر کرائم سے متعلق شعور بے حد ضروری ہے علاوہ ازیں شی ٹیموں کی معاونت پولیس کی طرف سے حفاظت کے لیے فراہم کی جا رہی خدمات کے بارے میں بھی شعور بے حد ضروری ہے گاہی اور محفوظ کیمپس کے لیے اسکولوں ، کالجوں میں سی سی ٹی وی کیمروں ، لائٹس، حفاظتی اقدامات کیے جائے اور کمیونٹی کی ذمہ داری ہے کہ ہر خاندان، ہر فرد کو خواتین کا احترام کرنا چاہیے خواتین کو بااختیار بنانا ضروری ہے اس کے لیے خواتین میں ہمت، اعتماد اور تعلیم کو فروغ دینا ضروری ہے اس پروگرام میں لیکچررس اور طلباء کی کثیر تعداد موجو تھی۔

بھینسہ گورنمنٹ ڈگری کالج میں خواتین کے تحفط سے متعلق شعور بیداری پروگرام کا انعقاد۔

نظام آباد ڈبل بیڈ روم اسکیم میں

بھینسہ گورنمنٹ ڈگری کالج میں خواتین کے تحفط سے متعلق شعور بیداری پروگرام کا انعقاد۔

وندے ماترم پر دباؤ غلط، حب الوطنی

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے