ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

ایکو فرینڈلی پولنگ مراکز میں ووٹ ڈالنے کا منفرد تجربہ، ورنگل کے ووٹروں نے پیش کی نئی مثال۔

ورنگل۔/11 ڈسمبر (نامہ نگار) ورنگل ضلع میں گرام پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے دوران ووٹروں نے ایکو فرینڈلی "گرین ماڈل پولنگ سنٹرز” میں پُر مسرت ماحول میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ ضلع کلکٹر اور الیکشن آفیسر ڈاکٹر ستیہ شاردا نے بتایا کہ ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ہر منڈل میں دو گرین پولنگ مراکز قائم کیے گئے۔وردھناپیٹ منڈل کے ایللندا، کوتہ پلی، رائے پرتی منڈل کے دبباتانڈہ، راگنا گوڑم، اور پروتگیری منڈل کے اے بی تانڈہ اور پروتگیری گاؤں میں قائم ان گرین ماڈل مراکز میں ووٹروں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ ان مراکز کو سبز پودوں، پھولوں کی سجاوٹ، پلاسٹک سے پاک اشیاء اور ماحول دوست آرائش سے آراستہ کیا گیا تھا، جس سے ووٹروں کو دلکش ماحول کا احساس ہوا۔ بزرگوں اور معذور ووٹروں کے لیے وہیل چیئر کی سہولت فراہم کی گئی ۔جبکہ چھوٹے بچوں کے ساتھ آنے والی ماؤں کے لیے مخصوص نشستیں رکھی گئیں۔ دوپہر کے کھانے کے دوران پلاسٹک پلیٹوں کی بجائے کیلے کے پتے اور خشک پتووں کے برتن استعمال کرتے ہوئے ماحول کے تحفظ کا پیغام دیا گیا۔پروتگیری کے اے بی تانڈہ مرکز پر قائم کردہ خصوصی "سیلفی پوائنٹ” نے ووٹروں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ متعدد ووٹروں نے وہاں تصاویر لے کر ووٹ ڈالنے کی خوشی کا اظہار کیا۔ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا نے دیگر پولنگ مراکز کا بھی جائزہ لیا اور تمام محکموں کو پولنگ کے دوران ووٹروں کے لیے کسی قسم کی دشواری نہ ہونے دینے کی ہدایت دی۔ کلکٹر کے ہمراہ زیڈ پی سی ای او رام ریڈی، نوڈل افسران، تحصیلدار اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

ایکو فرینڈلی پولنگ مراکز میں ووٹ ڈالنے کا منفرد تجربہ، ورنگل کے ووٹروں نے پیش کی نئی مثال۔

کامیابی ہی ہدف ہونا چاہئے کوہیر منڈل

ایکو فرینڈلی پولنگ مراکز میں ووٹ ڈالنے کا منفرد تجربہ، ورنگل کے ووٹروں نے پیش کی نئی مثال۔

صدر ضلع کانگریس کمیٹی ورنگل نامزد کئے

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے