گورنمنٹ ڈگری کالج،حسینی علم میں یک روزہ قومی ورک شاپ کا کامیاب انعقادمحمد صفی اللہ آئی ایف ایس،وی کرشنا۔پروفیسر ایم اے نجیب اور پروفیسر عتیق اقبال اور ڈاکٹر نہال افروزکے خطاباتماہر انیسیات شاہ نواز مرزا کو اُردو کے انمول رتن اعزاز سے بھی نوازا گیا۔
حیدر آباد ۳۲ /اکتوبر (راست)ڈاکٹر محمد انور الدین کنوینر و صدر شعبہئ اردو کی اطلاع کے بموجب یوم سر سید کے ضمن میں ”سر سید احمد خاں :عصر حاضر میں ان کے افکار کی اہمیت و معنویت“کے موضوع پر مورخہ ۲۲ اکتوبر ۵۲۰۲ء کو خورشید جاہ سیمینار ہال گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں حسینی علم حیدرآباد میں ایک روزہ قومی ورک شاپ کا انعقاد تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی کے مالی تعاون اور روزنامہ سیاست کے اشتراک سے عمل میں آیا جس کی صدارت پروفیسر سی ایچ اپیا چننما پرنسپل کالج ھٰذا نے فرمائی۔ابتداء میں ڈاکٹر محمد انور الدین کنوینر اجلاس نے شعبہ کی کار کردگی اور یک روزہ قومی ورک شاپ کے انعقادکے اغراض و مقاصد بیان کیے جبکہ ڈاکٹر سری دیوی آئی کیو اے سی کوآرڈینیٹر نے کالج کا تعارف پیش کیا اور ڈاکٹر پی لتا اکیڈمک کو آرڈینیٹر نے کالج کی کارکردگی کو پیش کیا۔ افتتاحی اجلاس میں محترم محمد صفی اللہ آئی ایف ایس ڈائریکٹر سیکریٹری تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی و ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت فرمائی جبکہ محترم وی کرشنا اسسٹنٹ ڈائریکٹر تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی،پروفیسر عتیق اقبال سابق پرنسپل اردو آرٹس ایوننگ کالج حمایت نگر و شریک معتمد انجمن ترقی اردو ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش نے بحیثیت مہمان اعزازی شرکت فرمائی۔تکنیکی سیشن کی صدارت ڈاکٹر مختار احمد فردین صدر آل انڈیا اردو ماس سو سائٹی حیدرآباد نے کی۔اس سیشن میں جن شخصیتوں نے سر سید احمد خاں :عصر حاضر میں ان کے افکار کی اہمیت و معنویت کے موضوع پر مباحثوں میں حصہ لیا ان میں ڈاکٹر محمد نہال افروز اسسٹنٹ پروفیسر اردو نظامت فاصلاتی تعلیم مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی،ڈاکٹر سید اسرار الحق سبیلی صدر شعبہئ اردو گورنمنٹ سٹی کالج (خود مختار)نیا پل حیدرآباد،ڈاکٹر تجمل حسین جونیر لکچرر اردو،بازار گھاٹ اور بین الاقوامی شہرت یافتہ پروفیسر ایم اے نجیب کے علاوہ محترم جاوید شریف نے حصہ لیا۔اس موقع پر یوم سر سید کی نسبت اور میر انیس کے حوالے سے تمثیلی مرثیہ خوانی کا انعقاد عمل میں آیا،اس سے قبل کہ مرثیہ خواں اپنے ہنر کے جوہر دکھاتے شہر حیدرآباد کی نامور سماجی جہد کار محترمہ رفیعہ نوشین نے میر ببر علی انیس کا سیر حاصل تعارف پیش کیا۔اس پروگرام میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر وماہر انیسیات شاہ نواز مرزا نے میر انیس کے منتخبہ مراثی سے انتخاب کرتے ہوئے تقریباََ پانسو اشعار مختلف موضوعات کے تحت فی البدیع سنا کر ماحول کو گرماتے ہوئے حاضرین و ناظرین میں ایک سماع باندھ دیا۔یک روزہ قومی کارگاہ کے اختتامی اجلاس میں پروفیسر سی ایچ اپیا چننما پرنسپل کالج ھٰذا نے صدارت کی جبکہ ڈاکٹر ایم اے نجیب،ڈاکٹر محمد غوث،پروفیسر ذو الفقار محی الدین صدیقی،محترمہ رفیعہ نوشین،ڈاکٹر مختار احمد فردین اور محترم شاہ نواز مرزا نے اپنے خیالات کا اظہا ر کرتے ہوئے ایک روزہ قومی ورک شاپ کے کامیاب انعقاد پر شعبہئ اردو کو مبارکباد دی۔اس موقع پر تمام مندوبین کی شال پوشی و گل پیشی کے ہمراہ تحائف عطا کیے گئے دریں اثنا آل انڈیا اردو ماس سوسائٹی فار پیس حیدرآباد کی جانب سے جملہ دس شخصیتوں کو اردو انمول رتن ایوارڈ برائے سال ۵۲۰۲ سے سرفراز کیا گیا جن میں پروفیسر عتیق اقبال شریک معتمد انجمن ترقی اردو آندھرا پردیش و تلنگانہ،پروفیسر ذو الفقار محی الدین صدیقی صدر شعبہئ عربک کالج ھٰذا،محترم شاہ نواز مرزا ماہر انیسیات، جناب جاوید شریف،محترم شکیل احمد کے علاوہ ڈاکٹر ممتاز جہاں ادا کو با وقار ایوارڈ سے نوازا گیامستزاد شولا پور سے تشریف لانے والے سماجی جہد کار محترم سلطان اختر،ناندیڑ سے تشریف لانے والے ارشاد احمد خاں و پربھنی سے تشریف لانے والے پروفیسر نور الامین کے علاوہ بیجا پور کرناٹک سے تشریف لانے والے ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی کو بھی انمول رتن ایوارڈ تفویض کیے گئے۔اس پروگرام کا اختتام یک سالہ اردو ڈپلوما کورس قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے تعلیمی سال ۴۲۰۲۔۵۲ کے اسناد کی تقسیم عمل میں آئی۔مذکورہ بالا تینوں اجلاس کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر ممتاز جہاں ادا لکچرر اردو نے بحسن و خوبی انجام دیئے۔اس کے بعد ڈاکٹر عبد القدوس آرگنائزنگ سیکریٹری کے اظہار تشکر پر یک روزہ قومی ورک شاپ اختتام کو پہنچا۔ طالبات،اولیائے طالبات اور دیگر معزز مہمانوں کی موجودگی سے خورشید جاہ سیمینار ہال تنگدامنی کا شکوہ کر رہا تھا۔
نوٹ:تصویر میں ڈائرکٹر /سکریٹری تلنگانہ اُردو اکیڈیمی محمد صفی اللہ کے ہاتھوں ماہر انیسیات شاہ نواز مرزا کو اُردو انمول رتن کا اعزاز پیش کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔وی کرشنا مورتی‘ مختار احمد فردین‘ پروفیسر اپیا چننما‘ ڈاکٹر عبدالقدوس‘ ڈاکٹر محمد انور الدین بھی دیکھے جاسکتے ہیں




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































