ریاستی وزیر کونڈا سُریکھا کی عوامی خدمت میں نیا ریکارڈ — سی ایم آر ایف فنڈ سے 20 کروڑ روپے کے چیکس تقسیم۔
ورنگل۔/11 ڈسمبر (نامہ نگار) وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت میں تلنگانہ حکومت نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ (سی ایم آر ایف) کے تحت امدادی چیکس کی تقسیم میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے گزشتہ دو برسوں میں مجموعی طور پر 1,685.79 کروڑ روپے کی امداد مختلف ضرورت مندوں میں تقسیم کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق، ہر سال اوسطاً 850 کروڑ روپے سی ایم آر ایف مد سے عوامی فلاح کے لیے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ورنگل ضلع سے تعلق رکھنے والی ریاستی وزیر کونڈا سُریکھا نے بھی اس اسکیم کے تحت نمایاں خدمات انجام دیتے ہوئے اپنے حلقۂ انتخاب کے عوام میں 20 کروڑ روپے کے سی ایم آر ایف چیکس تقسیم کرتے ہوئے ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا۔ وزیر سُریکھا نے اپنے پاس مدد کے لیے آنے والے ہر غریب اور ضرورت مند کو سی ایم آر ایف کے توسط سے مالی امداد فراہم کی، جس پر عوام نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق، سال 2024 میں وزیر سُریکھا نے 663 چیکس کے ذریعے 3,03,28,000 روپے تقسیم کیے، جبکہ سال 2025 میں ریکارڈ 4,668 چیکس کی شکل میں 17,37,57,890 روپے عوام تک پہنچائے۔ورنگل کے عوام کا کہنا ہے کہ وزیر سُریکھا نے مشکل حالات میں حقیقی معنوں میں سہارا بن کر عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































