اماموں اور مؤذنوں کے لیے بڑا قدم: محمد اظہرالدین کی قیادت میں انصاف اور عزت
حیدرآباد:
تلنگانہ کے وزیر برائے اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین نے ریاست کے 15,466 اماموں اور مؤذنوں کے لیے 23.20 کروڑ روپے کی اعزازی رقم جاری کروا کر ایک اہم اور تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ یہ رقم ستمبر تا نومبر 2025 کے عرصے پر مشتمل ہے، جو تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کے ذریعے بروقت جاری کی گئی۔
اس اقدام سے مساجد میں دینی خدمات انجام دینے والے اماموں اور مؤذنوں کی عزت، تحفظ اور حقوق کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اماموں اور مؤذنوں نے وزیر محمد اظہرالدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اے۔ ریونت ریڈی کی اقلیتی بہبود سے متعلق پالیسیوں کو بھی سراہا۔
وزیر محمد اظہرالدین نے اس موقع پر یہ بھی بتایا کہ ان کی کوششوں سے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے لیے 3.70 کروڑ روپے کے فنڈس حاصل کیے گئے، جس کے نتیجے میں حج انتظامات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ “حقیقی ترقی وہی ہے جہاں ہر اقلیت خود کو محفوظ، بااختیار اور برابری کا شریک محسوس کرے۔”
یہ اقدام تلنگانہ حکومت کے اقلیتی طبقات کے تئیں سنجیدہ عزم اور عملی فلاحی اقدامات کا واضح ثبوت ہے




English 




































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































