ظہیرآباد کے یس وی کنوینشن حال میں کانگریس پارٹی کی جانب سے پری میری کرسمس تقریب کا شاندار انعقاد رکن پارلیمان سریش کمار شیٹکار کا خطاب
ظہیرآباد۔23/دسمبر (روز نامہ پٹریاٹک ویوز ) ظہیرآباد مستقر میں واقع ایس وی کنونشن ہال میں پری میری کرسمس تقریب کا شاندار انعقاد عمل میں آیا اس موقع پر پاسٹر نے یسو كریسٹ کی شان میں کچھ ترانے گاتے ہوے پروگرام کا آغاز کیا اور اس موقع پر کیک کٹ کرکے مسیحی برادری کو کرسمس کی پیشگی مبارکباد دی گئی اور اس پروگرام میں مہمانِ خصوصی کے طور پر رکنِ پارلیمنٹ سریش کمار شیٹکار (ظہیرآباد)، تحصیلدار دشرتھ (آر ڈی او، ظہیرآباد) شریک ہوئے جبکہ تقریب کی صدارت آتما کمیٹی چیئرمین رام لنگا ریڈی نے کی، اس موقع پر کانگریس پارٹی حلقۂ پارلیمنٹ انچارج شکلا وردھن ریڈی، ٹاؤن صدر کنڈیم نرسملو، کانگریس قاید ارشد زماں پٹیل، سرپنچ ماڑگی محمد اکبر عنایت بھائی اور ظہیرآباد منڈل صدر نرسمہا ریڈی سمیت کانگریس پارٹی کے دیگر قائدین و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی، مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرسمس امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے اور اس طرح کے پروگرام سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں، آخر میں مسیحی برادری کو کرسمس کی پیشگی اور دلی مبارکباد پیش کی گئی اس موقع پر یس وی کنوینشن حال میں مسیحی برادری کی کثیر تعداد موجود تھی




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































