ریاض العلوم میں ڈاکٹر محمد شجاع الدین افتخاری کی علمی کامیابی پر تہنیتی تقریب
حیدرآباد، یکم جنوری 2026ء:
ریاض العلوم و ریاض اسلامک اسکول، مصطفیٰ نگر، فلک نما میں معروف سینئر صحافی، سماجی کارکن اور روزنامہ اعتماد کے سینئر نامہ نگار ڈاکٹر محمد شجاع الدین افتخاری کے اعزاز میں ایک باوقار تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔ یہ تقریب عثمانیہ یونیورسٹی، شعبۂ اردو سے ڈاکٹر محمد شجاع الدین افتخاری کے کامیاب پی ایچ ڈی ویوا ووسی کی مناسبت سے منعقد کی گئی۔
تقریب کی صدارت مولانا محمد صدیق احمد صاحب دامت برکاتہم (بانی ریاض العلوم و ریاض اسلامک اسکول) نے فرمائی۔ اس موقع پر مقررین نے ڈاکٹر محمد شجاع الدین افتخاری کی علمی کامیابی کو مبارکباد دیتے ہوئے صحافت اور سماجی میدان میں ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کے دوران ڈاکٹر محمد شجاع الدین افتخاری نے ریاض العلوم و ریاض اسلامک اسکول کے تعلیمی، انتظامی اور تربیتی نظام کا تفصیلی جائزہ لیا اور ادارے کی دینی و عصری خدمات کو قابلِ ستائش قرار دیا۔ انہوں نے ادارے کی تعلیمی سرگرمیوں، نظم و ضبط اور طلبہ کی ہمہ جہت تربیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر علماء، صحافی، اساتذہ، طلبہ اور معزز شخصیات کی بڑی تعداد موجود رہی۔ آخر میں ڈاکٹر محمد شجاع الدین افتخاری کے لیے دعاؤں کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































