مدرسہ معہدلابرار بھینسہ میں اجلاس عام بعنوان ماہانہ اصلاحی مجلس و دستاربندی حفاظ اکرام و تذکرہ حیات و خدمات حضرت مولانا پیر ذوالفقار صاحب نقشبندی مجددیؒ کا انعقاد۔
بھینسہ 28/ڈسمبر (پٹریاٹک ویوز) دینی درسگاہ مدرسہ معہدلابرار بھینسہ شہر کے خان آٹونگر میں واقع میں ایک عظیم الشان اجلاس بعنوان ماہانہ اصلاحی مجلس و دستاربندی حفاظ اکرام و تذکرہ حیات و خدمات حضرت مولانا پیر ذوالفقار صاحب نقشبندی مجددی رحمت اللہ علیہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مدرسہ سے سال 2018 سے 2025 تک کے فارغ ہونے والے (89) حفاظ اکرام کو اعزاز سے نوازا گیا بتایا گیا ہیکہ جاریہ سال تیرہ خوش نصیب طلبہ نے تکملیل قرآن مجید کی سعادت حاصل کی ہے اس اجلاس کی سرپرستی حضرت مولانا صلاح الدین سیفی صاحب نقشبندی نے کی جبکہ مولانا مظہر قاسمی نقشبندی ، مفتی الیاس حامد قاسمی اور مفتی احسان شاہ قاسمی و دیگر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اس موقع پر مفتی عبدالغنی قاسمی ناظم ادارہ نے مدرسہ کی تعلیمی کارکردگی پر روشنی ڈالی جبکہ حضرت مولانا صلاح الدین سیفی صاحب نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی نے قرآن مجید میں ایمان والوں کو یہ حکم دیا کہ وہ اپنے آپ کو اپنے اہل و عیال کو جہنم کی آگ سے بچانے کی فکر کریں جس کے لیے دینی علوم کا حاصل کرنا لازم ہے انھوں نے تفصیلی خطاب کے دوران محاظ اکرام کی اہمیت و افادیت کا تذکرہ کیا بعدازاں 89 خوش نصیب حفاظ اکرام کو تمام شرکا اور مہمانوں نے مبارکباد پیش کی اس اجلاس میں مدرسہ معہدلابرار کے تمام اساتذہ جن میں حافظ سید عبدالطیف ، مولانا سید عبدالرافع قاسمی ، مولانا سلمان قاسمی ، مولانا ریاض اور طلبہ و اولیائے طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































