شکیل پاشاہ کی عمرہ روانگی پر تہنیتی تقریب مولانا محمد صدیق احمد نے دی مبارکباد
جناب اکبر محی الدین قادری شکیل پاشاہ مشایخ بالابور کی عمرہ روانگی کے موقع پر ایک پُروقار تہنیتی تقریب ریاض العلوم فلک نمامیں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مولانا محمد صدیق احمد خادری حسامی، بانی ادارہ نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور سفرِ عمرہ کی قبولیت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب میں مختلف محبین و معتقدین کی موجودگی نے ماحول کو مزید روحانی بنا دیا۔ بالخصوص محمد ریاض احمد خادری حسامی، ناظم ریاض العلوم و چیرمین زیڈ نیوز ٹی وی چینل اور محمد سلمان خان، زیڈ نیوز اینکر بھی تقریب میں شریک دکھائی دیے۔
شرکاء نے جناب اکبر محی الدین کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کا عمرہ قبول فرمائے اور انہیں صحت و سلامتی کے ساتھ واپس لوٹائے




English 








































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































