تنظیمِ الأئمہ و المؤذنین ورنگل کے زیر اہتمام ضلع کانگرس کمیٹی صدر محمد ایوب کی تہنیتی تقریب۔
ورنگل۔/12 ڈسمبر (نامہ نگار) تنظیمِ الأئمہ و المؤذنین ضلع ورنگل کے زیراہتمام مکہ مسجد ورنگل میں سینیئر کانگریس قائد محمد ایوب کو صدر ضلع کانگریس کمیٹی نامزد کیے جانے کے اعزاز میں تہنیتی و استقبالیہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز خوش الحان طالبِ علم محمد عفان کی دلکش تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، بعد اذاں اجتماعی دعا کی گئی۔اجلاس کی صدارت حافظ نصیر الدین حسامی نے کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے کہا کہ ائمہ کرام صرف نماز کے امام نہیں بلکہ ملت کے رہنما، اخلاقی معلم اور امن و اتحاد کے علمبردار ہیں۔ پروگرام سے مفتی منہاج احمد قیومی، مولانا بلال افضل قاسمی، مولانا منور حسین قاسمی اور دیگر علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے ائمہ و مؤذنین کے سماجی و اقتصادی مسائل پر روشنی ڈالی اور حکومت سے ان کے لیے فلاحی اقدامات اور مستقل پالیسی وضع کرنے کا مطالبہ کیا۔بعد اذاں تنظیم کے سیکریٹری مولانا سید اعجاز حفیظ اسعدی و رحمانی نے ضلع کانگرس پارٹی صدر محمد ایوب کی گل پوشی وہ شال پوشی کی۔ اس موقع پر محمد ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا ائمہ و مؤذنین کے مسائل پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے متعدد اہم اعلانات کیے، جن میں ڈبل بیڈروم ہاؤزنگ اسکیم میں ترجیحی منظوری، سرکاری فلاحی اسکیمات میں دینی طبقات کے لیے خصوصی مواقع، اور ائمہ و مؤذنین کی آمدنی میں بہتری کے اقدامات شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ “ائمہ و مؤذنین ہمارے سماج کا روشن چہرہ ہیں، ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، اور ان کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔”شرکائے اجلاس نے امید ظاہر کی کہ صدر محمد ایوب کے اعلانات جلد عملی شکل اختیار کریں گے، جس سے دینی خدمت گار طبقہ کے حالات میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس موقع پر حافظ نثار احمد،مولانا عرفان ،حافظ صادق حسین، مولوی محمد ریاض الدین ،محمد کرم علی خان کے علاوہ علماء کرام، ائمہ، مؤذنین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شرکت کی۔




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































