رسم اجراء و تہنیتی تقریب : کتاب رہبر طلبہ (بزبان اردو ، انگریزی تیلگو)
حافظ و مولوی محمد ادریس مصباحی جنرل سیکریٹری بزم حسان بن ثابت رض نعتیہ کمیٹی حیدرآباد تلنگانہ کی اطلاع کے بموجب بتاریخ 30 اگسٹ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام دارالعلوم رشیدیہ مہدی پٹنم حیدرآباد میں بزم علم و ادب کے زیر اہتمام ایک اجلاس بعنوان ” رسم اجراء و تہنیتی تقریب کتاب رہبر طلبہ مصنف الحاج پروفیسر مولوی خواجہ عمر صاحب مدظلہ العالی نلگنڈوی منعقد ہے جس کی صدارت شہر حیدرآباد کے مشہور و معروف عالم دین حضرت مولانا قاضی محمد عبد الحئی صاحب قاسمی مدظلہ العالی ۔ایم اے ایم فل یونیورسٹی آف حیدرآباد تلنگانہ کریں گے اور عالمی شہرت یافتہ قاری قرآن خطیب شیریں بیاں حضرت مولانا ڈاکٹر محمد نصیر الدین منشاوی صاحب مدظلہ العالی استاد شعبہ اردو آرٹس کالج عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد فرمائیں گے ان کے علاوہ مہمان مقررین رئیس القلم شیخ العرب والعجم پروفیسر حضرت مولانا ڈاکٹر سید جہانگیر صاحب حفظہ اللہ بانی و مہتمم الحرمین الشریفین عربی و انگلش دانش گاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نزد عثمانیہ یونیورسٹی تارناکہ ، سکندر آباد حیدرآباد نوجوان عالم دین خطیب باکمال داعئی کبیر حضرت مولانا مفتی احمد اللہ نثار صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ خلیفہ مجاز محبوب العلماء والصلحاء حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ و مہتمم دار العلوم رشیدیہ مہدی پٹنم حیدرآباد اور شہر محبوب نگر کی معزز شخصیت بافیض عالم دین حضرت مولانا مفتی عبداللہ حامد صاحب رشادی چشتی قادری مدظلہ خلیفہ مجاز استاذ الاساتذہ پیر طریقت حضرت مولانا اظہار الحق صاحب قریشی صابری دامت برکاتہم و مہتمم جامعہ اسلامیہ تعلیم البنات ٹرسٹ محبوب نگر تلنگانہ و خادم الحجاج حضرت مولانا مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی ایم اے ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف عربک حیدرآباد کے قیمتی خطابات ہوں گے-محبان اردو سے التماس کی ہے کہ وہ بوقت پابندی شرکت فرمائیں ۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































