ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

ریاست میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے اقدامات جنگی پیمانے پر کئے جائیں: اُتم کمار ریڈی

حیدرآباد، 27 اگست: وزیر آبپاشی و سیول سپلائیز کیپٹن این۔ اُتم کمار ریڈی نے بدھ کے روز ہدایت دی کہ ریاست تلنگانہ میں جاری شدید بارشوں کے پیش نظر سیلابی خطرات سے نمٹنے کے اقدامات جنگی پیمانے پر کئے جائیں تاکہ عوامی جان و مال کو محفوظ رکھا جاسکے۔

گاندھی بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ آبی ذخائر، نہروں اور چھوٹے تالابوں کو شگاف سے بچانے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔ انہوں نے محکمہ آبپاشی، ضلع کلکٹرس، ریونیو و دیگر محکموں کے درمیان سخت تال میل کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’احتیاطی تدابیر نقصان کے بعد کے اقدامات سے ہمیشہ بہتر ہوتی ہیں۔ تمام افسران کو میدان میں موجود رہتے ہوئے اپنے مالیاتی اختیارات (جی او 45 کے تحت) استعمال کرتے ہوئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔‘‘

اس سے قبل وزیر نے محکمہ آبپاشی کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کی اور کاماریڈی و میدک اضلاع میں ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی جہاں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

نظام ساگر میں ڈیڑھ لاکھ کیوسکس سے زائد پانی کے اخراج پر وزیر نے افسران کو چوکس رہنے، چھوٹے تالابوں میں شگاف کی فوری مرمت کرنے اور نچلے علاقوں کے کسانوں کو پیشگی اطلاع دینے کی ہدایت دی۔

وزیر نے دریائے کرشنا اور گوداوری بیسن کے ذخائر کا بھی جائزہ لیا اور انجینئروں کو ہدایت دی کہ پانی کے بہاؤ کو متوازن رکھتے ہوئے ان پمپنگ اسٹیشنز پر خاص توجہ دی جائے جہاں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی بلا وقفہ فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ پمپنگ میں رکاوٹ نہ آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام کنٹرول رومس چوبیس گھنٹے فعال رہیں، اضلاع کی سطح پر ٹیمیں ریت کی بوریاں اور دیگر سامان کے ساتھ تیار رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے۔

اُتم کمار ریڈی نے کہا کہ ریاست کے لیے دوہری ترجیحات ہیں—جان و مال کو محفوظ رکھنا اور آئندہ سال کے لیے پانی کے تحفظ کو یقینی بنانا۔ ’’تمام افسران کو چاہئے کہ وہ سیلابی تیاری کو ایمرجنسی کام سمجھ کر فوراً عمل کریں،‘‘ انہوں نے زور دیا۔

ریاست میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے اقدامات جنگی پیمانے پر کئے جائیں: اُتم کمار ریڈی

سر سلہ ضلع میں گمبھیراؤ پیٹ کے

ریاست میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے اقدامات جنگی پیمانے پر کئے جائیں: اُتم کمار ریڈی

گوداوری میں شدید سیلاب: نچلے علاقوں کے

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے