سر سلہ ضلع میں گمبھیراؤ پیٹ کے قریب اوپری مانیر میں پھنسے متاثرین سے مرکزی وزیر بندی سنجے کی فون پر بات چیت
سری سلہ: ضلع کے گمبھیراؤ پیٹ کے قریب اوپری مانیر میں پھنسے ایک متاثر شخص سوامی سے مرکزی وزیر بندی سنجے نے فون پر بات کی۔ سوامی کے ساتھ پھنسے دیگر چار افراد پٹلا مہیش، پٹلا سوامی اور دھیانبوئی سوامی کی حالت کے بارے میں بھی انہوں نے معلومات حاصل کیں۔
بندی سنجے نے متاثرین کو یقین دلایا کہ وہ بالکل نہ گھبرائیں، حکومت ان کے ساتھ مکمل طور پر کھڑی ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کلکٹر بھی جائے وقوعہ پر موجود رہتے ہوئے راحت و بچاؤ کارروائیوں میں شریک ہیں۔
وزیر نے بتایا کہ عہدیداروں سے بات کرکے متاثرین تک کھانے پینے کی سہولت پہنچانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
اس موقع پر متاثر شخص سوامی نے کہا کہ ہم بالکل نہیں گھبرا رہے، ہمیں یقین ہے کہ عہدیدار ہمیں بحفاظت نکال لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حوصلے کے ساتھ ہیں اور محفوظ طریقے سے باہر نکلنے کی امید رکھتے ہیں۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































