30 اگسٹ کو ترجمان قادریت مولاناڈاکٹر رضوان پاشاہ قادری کا ظہیرآباد میں ہوگا خطاب
ظہیرآباد-27/اگست ( )جناب محمد عظیم قادری کی اطلاع کے بمجوب میلاد کمیٹی اہل سنت والجماعت ظہیرآباد کے زیر اہتمام 30اگسٹ مطابق 6ربیع الاول بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام عیدگاہ میدان ظہیرآباد میں بفيض روحانى حضرت سيد شاه عبدالعزيز قادرى شهيد بغدادى رحمتہ اللہ علیہ كى سرزمين پر ایک عظیم الشان 1500سو سالانہ جلسہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد عمل میں آئیگا۔ اس عظیم الشان جلسہ کو حضرت مولانا حافظ ڈاکٹر سید شاہ رضون پاشاہ قادری برادر سجادہ نشین و بانی و صدر قرآن اکیڈمی حیدرآباد’حضرت مولانا سید شاہ کلیم اللہ حسینی کاشف پاشاہ بندہ نوازی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت اور خطاب فرمائینگے۔ جلسہ کی سرپرستی سید مُحب الدین قادری بابا صاحب صدر میلاد کمیٹی ‘ نگرانی حضرت مولانا سید ضیاءالدین صدر نائب قاضی و خطیب عیدگاہ’ کرینگے جبکہ صدارت جناب محمد سلیم الدین قادری فرمائنگے۔جلسہ کی کارروائی کا آغاز سید شاہ سیف اللہ قادری جنیدی’ بخاری نظامی امام و خطیب مسجد موسیٰ کی قراءت کلام پاک سے ہوگا۔محمد محمود صوفی’محمد ابراہیم رضوی نعت رسول سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔عہداران و ذمداران میلاد کمیٹی نے عاشیقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کثر تعداد میں شرکت کی گزارش کی ہے۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































