بہتر طبی خدمات فراہم کی جائیں: ہنمکنڈہ ضلع کلکٹر سنیہا شبرشضلع کلکٹر نے ہنمکنڈہ میں سرکاری میٹرنٹی اسپتال کا دورہ کیا
ورنگل- 25/ اگست
( نامہ نگار )
ہنمکنڈہ: ضلع کلکٹر ہنمکنڈہ سنیہا شبریش نے کہا کہ سرکاری میٹرنٹی اسپتال میں حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کو بہتر طبی خدمات فراہم کی جانی چاہیے۔ ضلع کلکٹر نے بروز پیر ہنمکنڈہ کے سرکاری میٹرنٹی اسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کلکٹر نے میڈیکل افسروں سے ہسپتال میں آنے والے او پی، آئی پی خدمات اور ڈلیوری کیسز کی تفصیلات دریافت کیں۔ کلکٹر نے لیبر روم کا معائینہ کیا اور شفٹوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد کے بارے میں دریافت کیا۔ کلکٹر نے دریافت کیا کہ ایمرجنسی کیسز کے لیے کس قسم کی طبی خدمات فراہم کی جاتی ہیں، انہیں ڈلیوری کے کتنے دنوں بعد ڈسچارج کیا جاتا ہے، سیکشن آپریشنز اور ہائی رسک کیسز کا علاج کیا جاتا ہے۔ اسی طرح ایکسرے یونٹ کا معائینہ کیا گیا۔ کلکٹر نے کئی وارڈوں کا دورہ کیا اور حاملہ خواتین اور ماؤں سے ہسپتال میں فراہم کی جا رہی طبی خدمات کے بارے میں بات کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوے ضلع کلکٹر سنیہا شبرش نے کہا کہ طبی عملہ حاملہ خواتین اور زچگی اسپتال میں آنے والی ماؤں کو بغیر کسی پریشانی کے بہتر طبی خدمات فراہم کرے۔ انہیں زیادہ خطرہ والے کیسز کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے طبی خدمات فراہم کرنی چاہیے۔ ڈاکٹروں کو چاہیے کہ وہ حاملہ خواتین اور ماؤں کو غذائیت سے بھرپور خوراک لینے اور اپنی صحت کا خیال رکھنے کا مشورہ دیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی ایم ایچ او ڈاکٹر مدن موہن راؤ، ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وجئے لکشمی کے علاوہ ڈاکٹرس اور دیگر نے شرکت کی۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































