شہر میں انٹر نیٹ خدمات میں مسلسل خلل پر بیراسٹر اسد الدین اویسی کی نائب وزیر اعلٰی تلنگانہ سے ملاقات
حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے پیر کے روز ریاست کے ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر برقی، بھٹی وکرمارکا سے ملاقات کی اور شہر میں گزشتہ چند دنوں سے جاری انٹرنیٹ خدمات میں خلل پر تشویش کا اظہار کیا۔
اویسی نے ڈپٹی چیف منسٹر سے فوری اقدامات کرتے ہوئے انٹرنیٹ خدمات کی بحالی یقینی بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کا بلا تعطل چلنا طلبہ، پیشہ ور افراد اور کاروباری برادری کے لیے نہایت ضروری ہے۔
اس موقع پر مجلس کے ملک پیٹ ایم ایل اے احمد بن عبداللہ بلعلہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی شہریوں کی مشکلات کو اجاگر کرتے ہوئے مسئلہ کے فوری حل پر زور دیا۔
اویسی نے کہا کہ انٹرنیٹ خدمات میں طویل رکاوٹ سے لاکھوں عوام متاثر ہو رہے ہیں اور حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر سروس پرووائیڈرز سے رابطہ قائم کرتے ہوئے مسئلہ کا تدارک کرے۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































