ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#خبریں

ہنمکنڈہ میں کانگریس قائدین کا اجلاس، عوامی "جنہت پد یاترا” کی تیاریوں پر غور۔

ورنگل- 24/ اگست
( نامہ نگار )
ہنمکنڈہ: ریاستی وزراء ادلوری لکشمن، دھناسری انسویا سیتا اکّا٬ ارکان اسمبلی اور عوامی نمائندوں کی موجودگی میں ہنمکنڈہ میں منعقدہ متحدہ ضلعی سطح کے اجلاس میں "جنہت پد یاترا” کو کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کی گئی۔ اجلاس کی صدارت ورنگل ضلع کانگریس کمیٹی صدر اور رکن اسمبلی نائینی راجیندر ریڈی نے کی۔ اس اجلاس میں اضلاع کے انچارج عہدیداران، ایم ایل سیز بسواراجو ساریا، لکشمن نائک، رکن پارلیمنٹ کڈیم کاویا، ارکان اسمبلی کے آر ناگا راجو٬ راج ٹھاکر، یشیشوینی ریڈی، ٹی پی سی سی نائب صدور چٹلا ستیہ نارائن، نمندلا سرینواس، دھرماراؤ، پی سی سی جنرل سیکریٹری ای وی سرینواس راؤ اور دیگر اضلاع کے صدور و قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے ریاستی وزیر ادلوری لکشمن نے کہا کہ راہول گاندھی جی کے نظریات کے مطابق یہ پد یاترا نکالی جا رہی ہے جس کا مقصد عوام تک حکومت کے ترقیاتی و فلاحی اسکیمات کے ثمرات پہونچانا ہے۔ وزیر انسویا (ستیکا) نے کہا کہ جنہت پد یاترا صرف کانگریس کے کارکنوں کی ہی نہیں بلکہ عوامی شمولیت والی تحریک ہے۔ پد یاترا کا تفصیلی شیڈیول: 25 اگست شام 4 بجے، ایللندا مارکیٹ وردھناپیٹ منڈل سے وردھناپیٹ امبیڈکر سنٹر تک ریلی۔ 26 اگست: صبح 6:30 بجے شرم دان پروگرام فیرنگی گڈہ سرکاری اسکول۔ صبح 10 بجے آئینولو سری ملکارجنا سوامی کے درشن۔ صبح 11:30 بجے ورنگل ٹاؤن کے نواحی علاقے لکشمی گارڈنز میں ضلعی کارکنوں کا اجلاس۔ اجلاس کا اہم عنوان: وزراء اور قائدین نے کہا کہ گزشتہ 20 ماہ میں جو ترقیاتی اور فلاحی اقدامات کیے گئے وہ ملک بھر میں کسی بھی حکومت کے لیے ایک مثال ہیں۔ پد یاترا کے ذریعے عوام کو ان فائدوں کی تفصیلات سے واقف کرایا جائے گا۔ آئندہ بلدی انتخابات میں کانگریس کی سو فیصد کامیابی کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ وزیر لکشمن نے بھدراچلم بھدراکالی امما کے آشیر واد اور ضلعی قائدین کی یکجہتی سے پد یاترا کو عظیم کامیابی دلانے کی اپیل کی۔ اجلاس کے آغاز میں گزشتہ روز انتقال کر جانے والے بائیں بازو کے قائد سی پی آئی رہنما سورورم سدھاکر ریڈی کو خاموشی کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس میں بڑی تعداد میں کانگریس کے عوامی نمائندے، قائدین اور کارکن شریک ہوئے۔

ہنمکنڈہ میں کانگریس قائدین کا اجلاس، عوامی "جنہت پد یاترا” کی تیاریوں پر غور۔

ریاستی حکومت عوامی فلاح و بہبود کو

ہنمکنڈہ میں کانگریس قائدین کا اجلاس، عوامی "جنہت پد یاترا” کی تیاریوں پر غور۔

مون سون کی تیاریوں پر اے آئی

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے