ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

حیدرآباد میں 30واں عرس شریف خواجہ سعید عبدالاحد قادریؒ یکم ستمبر کو

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر): عظیم المرتبت بزرگ حضرت پیر علامہ الحاج خواجہ سعید عبدالاحد قادری چشتی نقشبندی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کا تیسواں سالانہ عرس شریف بروز پیر، 8 ربیع الاول مطابق 1 ستمبر 2025ء کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

عرس شریف کا آغاز نمازِ عصر کے بعد ہوگا،جمال بی کا تکیہ قادری چمن میں واقع حضرت کی بارگاہ اقدس پر چادر گل پیش کی جائے گی۔

بعد از نمازِ عشاء ایوان ندوی بی کے پورم میلاردیو پلی میں حیدرآباد کے نامور ثناخوانِ رسول ﷺ اپنی نعتیہ ہدیے پیش کریں گے اوراور محفلِ سماع بھی منعقد کی جائے گی۔

اس بابرکت محفل کی صدارت حضرت قلندر خواجہ سعید عبدالواحد قادری کریں گے، جبکہ نگرانی کی ذمہ داری خواجہ سعید عبدالصمد قادری انجام دیں گے۔عرس شریف میں شہر کے ممتاز علماء و مشائخ بالخصوص حضرت مولانا سید اکبر محی الدین قادری (مشائخ درگاہ بالاپور)حضرت مولانا عبدالحمید رحمانی قادری چشتی ‘مولانا حافظ و قاری محمد ریاض احمد قادری حسامی (ناظم اعلیٰ مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم، حیدرآباد)کے علاوہ دیگر معزز علمائے کرام بھی کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔

داعیِ مجلس محمد صدیق احمد قادری حسامی نے امت مسلمہ سے بھرپور ذوق و شوق کے ساتھ شرکت کی اپیل کی ہے۔دیگر تفصیلات کیلئے 9848486298پر ربط کریں۔

حیدرآباد میں 30واں عرس شریف خواجہ سعید عبدالاحد قادریؒ یکم ستمبر کو

“دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی

حیدرآباد میں 30واں عرس شریف خواجہ سعید عبدالاحد قادریؒ یکم ستمبر کو

سدی پیٹ میں سروائی پاپنا گوڑ کے

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے