حسینی عالم گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن میں "متبادل تنازعات کے حل” سرٹیفکیٹ کورس کا افتتاح
حیدرآباد: حسینی عالم کے گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن کے شعبہ سیاسیات کے زیرِ اہتمام "متبادل تنازعات کے حل” (Alternative Dispute Resolutions) کے سرٹیفکیٹ کورس کی افتتاحی تقریب بروز ہفتہ 23 اگست 2025 کو منعقد ہوئی۔
اس موقع پر ممتاز سماجی مصلح ڈاکٹر احسن علی ہموومی مہمانِ خصوصی تھے، جنہوں نے متبادل تنازعات کے حل کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ہائی کورٹ تلنگانہ کے وکیل، جناب برکت علی خان، مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے شریک ہوئے اور موضوع پر تفصیل سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے طلبہ کو قیمتی معلومات فراہم کیں۔
ڈاکٹر محمد غوث، وائس پرنسپل اور کورس ڈائریکٹر نے کورس کی مدت، ٹائم ٹیبل اور جانچ کے طریقۂ کار کی تفصیلات پیش کیں۔ اس سے قبل ڈاکٹر کے. سری دیوی (IQAC کوآرڈینیٹر) نے کالج کا تعارف پیش کیا، ڈاکٹر پی. لتا (اکیڈمک کوآرڈینیٹر) نے کالج کی ترقیاتی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی، جبکہ ڈاکٹر جی. ایچ. انورادھا (سرٹیفکیٹ کورسز کوآرڈینیٹر) اور ڈاکٹر کے. سری کانتھ (ڈوسٹ کوآرڈینیٹر) نے طلبہ کے لئے سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلے کی اہمیت پر زور دیا۔
تقریب کے دوران مہمانوں کو شال اور مومنٹو پیش کرتے ہوئے ان کی پذیرائی کی گئی۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر فرحانہ سلطانہ نے کی۔ کالج کے مختلف شعبوں کے اساتذہ کے علاوہ بڑی تعداد میں طالبات نے شرکت کی۔
تقریب کا اختتام شعبہ سیاسیات کی لکچرر محترمہ زہرہ جبیں کے شکریۂ تقریر کے ساتھ ہوا۔




English 




































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































