ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

سینئر صحافی آصف علی و نعیم غوری کی عبیداللہ کوتوال چیرمین اقلیتی و مالیتی کارپوریشن سے ملاقات

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کی اقلیتی و مالیاتی کارپوریشن کے چیئرمین جناب عبیداللہ کوتوال سے آج حج ہاؤز میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس وفد میں انڈین جرنلسٹس فیڈریشن فار فریڈم (IJFF) کے صدر اور سینئر صحافی جناب آصف علی اور معروف سینئر صحافی جناب نعیم غوری شامل تھے۔

اس موقع پر دونوں صحافیوں نے جناب عبیداللہ کوتوال کو شال پوشی کرتے ہوئے ان کی تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور اقلیتوں کی ترقی و بہبود کے لئے ان کی خدمات کی ستائش کی۔ وفد نے امید ظاہر کی کہ جناب عبیداللہ کوتوال کی سرپرستی میں تلنگانہ میں اقلیتی طبقات کے لئے نئے ترقیاتی اقدامات کئے جائیں گے، بالخصوص تعلیمی و معاشی میدان میں مثبت تبدیلیاں سامنے آئیں گی۔

جناب عبیداللہ کوتوال نے اس موقع پر مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری کو ایک امانت سمجھتے ہیں اور اقلیتی طبقات کے نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور مالی امداد کے شعبوں میں مزید مواقع فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ اقلیتوں کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے سنجیدہ ہے اور کارپوریشن کے توسط سے مزید اسکیمات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جہاں دونوں سینئر صحافیوں نے اپنے مکمل تعاون اور تجاویز فراہم کرنے کا بھی یقین دلایا

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے