ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

پولیس کمشنر نے پی ایس اوز (Personal Security Officers) کی تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا

نظام آباد: آج نظام آباد پولیس کمشنریٹ حدود میں خدمات انجام دے رہے پی ایس اوز (پرسنل سکیورٹی آفیسرز) کی دو روزہ تربیتی کلاسز کا آغاز پولیس کمانڈ کنٹرول ہال میں کیا گیا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے معزز پولیس کمشنر جناب پی۔ سائی چیتنیا، آئی پی ایس شریک ہوئے۔

اس موقع پر پولیس کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام آباد پولیس کمشنریٹ کے دائرہ کار میں وی آئی پیز کی سکیورٹی کے حوالے سے پی ایس اوز کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اس لیے ان کی مہارتوں میں اضافہ کرنے، جدید ترین طریقہ کار سے روشناس کرانے اور ہنگامی صورتحال میں فوری اقدامات پر رہنمائی فراہم کرنے کے مقصد سے یہ تربیت منعقد کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تربیت سے حاصل ہونے والا علم اور تجربہ پی ایس اوز کو اپنی ذمہ داریاں زیادہ مؤثر طریقے سے ادا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ہر پی ایس او کو اعلیٰ مہارت، عزم اور دیانتداری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دینی چاہیے۔

پولیس کمشنر نے توقع ظاہر کی کہ یہ تربیت پی ایس اوز کی آئندہ خدمات میں سنگِ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے تمام افسران سے کہا کہ وہ اس دو روزہ تربیتی پروگرام سے بھرپور استفادہ کریں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی پی اے آر رام چندر راؤ، ریزرو انسپکٹرز سری نواس، تیرپتی، ستیش، شیکھر بابو اور پولیس عملہ موجود تھا۔

پولیس کمشنر نے پی ایس اوز (Personal Security Officers) کی تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا

قاضی پیٹ میں حضرت سید شاہ افضل

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے