ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

کلکٹر سکتہ پٹنایک کا مریکل میں پی ایچ سی اور اندیرامّہ مکانات کا معائنہ

ناگرکرنول – ضلع کلکٹر محترمہ سکتہ پٹنایک نے جمعرات کو مریکل منڈل مستقر میں واقع سرکاری پرائمری ہیلتھ سنٹر (پی ایچ سی) کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ادویات کے اسٹور روم میں جا کر وہاں محفوظ مختلف اقسام کی دواؤں کا جائزہ لیا اور میڈیکل آفیسر سے دریافت کیا کہ کتنے عرصہ بعد دواؤں کی سپلائی کی جاتی ہے اور سات ذیلی مراکز کو دوائیں بھیجی جارہی ہیں یا نہیں۔ ادویات کی فہرست بھی ملاحظہ کی۔

کلکٹر نے ویکسین روم کا معائنہ کرتے ہوئے فریج میں رکھی گئی مختلف ویکسینز کی جانچ کی۔ باہر پڑی ایکسپائرڈ دوائیں دیکھ کر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کو یوں ہی پھینکنا غلط ہے، بلکہ انہیں ایک ڈبہ میں پیک کر کے بایو ویسٹ وہیکل کے ذریعہ بھیجنا چاہئے۔ بعد ازاں انہوں نے لیبارٹری، انجکشن/ڈریسنگ روم، زچگی وارڈ اور اِن پیشنٹ روم کا بھی معائنہ کیا۔ کلکٹر نے ماہانہ زچگیوں کی تعداد اور گزشتہ ماہ کی تفصیلات دریافت کیں اور ایک حاملہ مریضہ کے ہیلتھ کارڈ کا بھی مشاہدہ کیا۔

انہوں نے ہدایت دی کہ اسپتال کے احاطے میں بیکار پڑے بیت الخلا کو استعمال کے قابل بنایا جائے، مریضوں کے رشتہ داروں کے انتظارگاہ کے اطراف اور اسپتال کے احاطے میں اگے ہوئے جنگلی پودوں کو صاف کرا کے ماحول کو صاف ستھرا رکھا جائے۔

اندیرامّہ مکانات کی تعمیرات کا معائنہ

بعد ازاں کلکٹر نے مدوار روڈ پر واقع شانتی نگر کالونی میں اندیرامّہ مکانات کی تعمیرات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پایا کہ دو مکانات میں سے ایک کا بیسمنٹ تک مکمل نہیں ہوا ہے جس پر انہوں نے برہمی ظاہر کی۔ کلکٹر نے کہا کہ مریکل منڈل میں منظورہ 65 مکانات میں سے صرف 11 مکانات بیسمنٹ مرحلے پر ہیں اور وہ بھی ادھورے ہیں، یہ ناقابلِ برداشت ہے۔ اگر بروقت کام نہیں ہوتا تو زیر تعمیر مکانات کی منظوری منسوخ کر دی جائے۔

افسران نے بارش اور ریت کی قلت کو تاخیر کی وجہ بتایا جس پر کلکٹر نے سخت سوال کیا کہ پچھلے دنوں بارش نہیں تھی تو پھر کیا کام کیا گیا؟ انہوں نے تحصیلدار رام کوٹی سے کہا کہ اگر ریت کی کمی ہے تو معاملہ ایڈیشنل کلکٹر کے سامنے رکھ کر حل کریں، صرف بہانے بازی نہ کریں۔

کلکٹر نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی نہ ہونے کے باوجود ریاستی حکومت اندیرامّہ مکانات اسکیم کو 5 لاکھ روپے کی لاگت سے نافذ کررہی ہے لیکن مقامی سطح پر اس قدر غفلت ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ مریکل منڈل، جو پورے ضلع میں 251 مکانات کی تعمیر میں سب سے پیچھے ہے، فوری طور پر کام کی رفتار میں بہتری لائے اور ترقی کو یقینی بنائے

کلکٹر سکتہ پٹنایک کا مریکل میں پی ایچ سی اور اندیرامّہ مکانات کا معائنہ

بی سی گورکل اسکولوں اور ہاسٹلز کی

کلکٹر سکتہ پٹنایک کا مریکل میں پی ایچ سی اور اندیرامّہ مکانات کا معائنہ

کویتا کا سنگارینی کوئلہ کان کارکنوں کے

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے