رامگنڈم پولیس کمشنر نے موبائل فارنزک وہیکل کا افتتاح کیا
رامگنڈم، 20 اگست (نامہ نگار)
جرائم کی تحقیقات کو مزید مؤثر بنانے اور جائے واردات سے فوری شواہد اکٹھا کرنے کے مقصد سے تلنگانہ فارنزک ڈپارٹمنٹ کی جانب سے رامگنڈم پولیس کمشنریٹ کو نیا موبائل فارنزک وہیکل فراہم کیا گیا۔ اس وہیکل کا افتتاح آج پولیس کمشنر رامگنڈم امبر کشور جھا نے کمشنریٹ آفس میں سبز جھنڈی دکھا کر کیا۔
اس موقع پر پولیس کمشنر نے کہا کہ جدید ٹکنالوجی اور آلات سے آراستہ یہ موبائل فارنزک وہیکل رامگنڈم پولیس کے لیے تحقیقات میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اب کسی بھی جرم کے مقام پر فارنزک اور فنگر پرنٹ ماہرین اسی موبائل وہیکل کے ذریعے پہنچ کر خون کے دھبے، فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد اکٹھا کریں گے اور وہیں پر ابتدائی ٹیسٹ انجام دے کر متعلقہ تفتیشی افسر کو فوری رپورٹ فراہم کریں گے۔
اس پروگرام میں اسپیشل برانچ اے سی پی ملاریڈی، اے او سرینواس، اے آر اے سی پی پرتاپ، اے۔رامو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آر ایف ایس ایل منچریال، انسپکٹرز رویندر، چندرشیکھر گوڑ، آر آئی دامودر، ملیشم، آر ایس آئی پروین کمار، سی سی ہریش کے علاوہ کلوز ٹیم اور آر ایف ایس ایل کے دیگر عہدیداران و عملہ شریک رہے۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































