ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

تلنگانہ میں کھاد کی کمی کی صورتحال: پارلیمنٹ کے احاطہ میں ایم پی کڈیم کاویا٬ کانگریس کے ایم پیز نے احتجاج کیا جس میں رکن پارلیمنٹ پریانکا گاندھی نے بھی شرکت کی۔

ورنگل- 19/ اگست
( نامہ نگار )
رکن پارلیمنٹ ورنگل ڈاکٹر کڈیم کاویا نے پارلیمنٹ کے احاطے میں دھرنا دیتے ہوے مطالبہ کیا کہ مرکز تلنگانہ ریاست کو یوریا مختص کرے۔ تلنگانہ میں یوریا کی قلت پیدا ہونے پر رکن پارلیمنٹ ورنگل ڈاکٹر کڈیم کاویا نے تلنگانہ کے ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ رکن پارلیمنٹ پریانکا گاندھی کی سرپرستی میں بروز منگل پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج کیا۔ انہوں نے ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس میں لکھا تھا "ہمیں ہمارا حصہ دو۔ تلنگانہ کے کسانوں کو بچاؤ” اور نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کڈیم کاویا نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوے کہا کہ وہ اپنی غیر جمھوری پالیسیوں سے تلنگانہ میں یوریا کی مصنوعی قلت پیدا کر رہی ہے۔ رکن پارلیمنٹ نے الزام لگایا کہ وہ تلنگانہ کی وجہ سے کوٹا مختص نہ کرتے ہوے کسانوں میں الجھن پیدا کی جا رہی ہے اور اس طرح ریاستی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ریاست تلنگانہ کو اضافی یوریا دینے کا مطالبہ نہیں کر رہے ہیں٬ بلکہ ریاست تلنگانہ کا مختص کردہ حصہ جاری کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے تلنگانہ کو کل 8.30 لاکھ ٹن یوریا مختص کیا ہے جس میں سے صرف 5.32 لاکھ ٹن یوریا جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت کو ہر ماہ واجب الادا حصہ سے کم یوریا سپلائی کرتے ہوے ریاست میں یوریا کی قلت پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے سازشی اقدامات سے ریاست تلنگانہ کے کسان پریشان ہیں۔ انہوں نے مرکزی وزیر نڈا کو یاد دلایا کہ جون کے آخری ہفتہ میں ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلٰی ریونت ریڈی نے ان سے ملاقات کی تھی اور ان سے جولائی میں ہی باقی پورا یوریا مختص کرنے کو کہا تھا۔ بی جے پی جو کبھی کسانوں کے ساتھ نہیں کھڑی ہے٬ اسے کسانوں کا غدار قرار دیتے ہوے اس پر الزام عائد کیا۔ رکن پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت فوری طور پر تلنگانہ کو مختص کیا گیا یوریا جاری کرے۔ انہوں نے تلنگانہ کے بی جے پی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ سے سوال کیا کہ انہیں تلنگانہ کے کسانوں کی تکلیف نظر نہیں آتی? انہوں نے واضح کیا کہ وہ یوریا کیلئے مکروار کے سامنے پارلیمنٹ کے اجلاس کے اختتام تک احتجاج کریں گے۔

تلنگانہ میں کھاد کی کمی کی صورتحال: پارلیمنٹ کے احاطہ میں ایم پی کڈیم کاویا٬ کانگریس کے ایم پیز نے احتجاج کیا جس میں رکن پارلیمنٹ پریانکا گاندھی نے بھی شرکت کی۔

وزیر سیتا اکا نے ٹی جی فوڈز

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے