دیہی علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو اولین ترجیح: وزیر سی تھکا
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)
انفراسٹرکچر اینڈ کیپیٹل ورکس وزارتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر سی تھکا نے کہا کہ عوامی حکومت دیہی علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو اعلیٰ ترجیح دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کاموں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ کم لاگت سے مکمل ہونے والے کاموں کو فوری طور پر ترجیحی بنیاد پر پورا کیا جا رہا ہے۔ تقریباً 3 کروڑ روپے مالیت کے کام 50 فیصد سے زائد مکمل ہو چکے ہیں۔
وزیر نے وضاحت کی کہ زمینی سطح پر جائزہ لے کر سب سے پہلے کون سے کام شروع کرنے ہیں اس کا تعین کیا جائے گا۔ گزشتہ حکومت نے بجٹ مختص کیے بغیر ہزاروں کروڑ کے کاموں کا آغاز کیا تھا، اور اب یہ غور کیا جا رہا ہے کہ ان کاموں کو کس طرح آگے بڑھایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فنڈز کی اجرائی کے حساب سے ہی کاموں کو انجام دیا جائے گا۔




English 




































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































